(چترال میل رپورٹ)وزیر ۱علیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ آزادی کی قدر و قیمت کا اندازہ غلامی کی زنجیروں میں جکڑی قومیں جانتی ہیں۔ یوم آزادی ہمیں ہمارے آباؤاجداد کی ان عظیم قربانیوں کی یاد دلاتاہے جس کے سبب آج ہم سب پاکستانی آزادی کی سانس لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کا خواب اس وقت تک پورا نہیں ہو سکتا جب تک انصاف کی فراہمی،میرٹ کی بالادستی اور زندگی کی بنیادی سہولتیں عام آدمی کو اس کی دہلیز پر میسر نہ ہوں۔اس مرتبہ یوم آزادی کی اہمیت اس لئے بھی زیادہ ہے کہ سپریم کورٹ کے پانامہ کیس میں حالیہ فیصلے نے تحریک انصاف کے ایک نئے پاکستان کے نعرے کوتقویت دی ہے اور کرپشن اور لوٹ مار کرنے والوں کے احتساب کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار یوم آزادی پاکستان کے پر مسرت موقع پر کیا۔ وزیراعلیٰ نے خوشی کے اس موقع پر پوری پاکستانی قوم اور باالخصوص صوبہ خیبر پختونخوا کے عوام کو دلی مبارک باد دی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک شفاف اور باوقار جمہوریت کو پروان چڑھانے کے لئے عوام کو عمران خان کا ساتھ دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کی خوش قسمتی ہے کہ قوم کو عمران خان کی شکل میں ایک مخلص اور نڈر قیادت ملی ہے جو ملک کوبحرانوں کے نکالنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا قافلہ قیام پاکستان کے حقیقی مقاصد کے حصول کی طرف رواں دواں ہے اور انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب قائد اعظم محمد علی جناح اورمفکر پاکستان علامہ اقبال کا خواب شرمندہء تعبیر ہو گا۔انہوں نے کہا صوبہ خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے شروع دن سے اپنی اتحادی جماعتوں کے ساتھ ملکر ٹھوس اصلاحات کو متعارف کرایا اور اس کی روشنی میں قانون سازی کی ہے جس کے مثبت اثرات سے عوام مستفید ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ میں یہ بات لکھی جائے گی کہ تحریک انصاف کی حکومت نے خیبر پختونخوا میں ایک ایسا ٹھوس اور شفاف نظام وضع کیا جس سے ادارے مستحکم ہوئے اور مراعات یافتہ اور استحصالی طبقات کے وارے نیارے ختم ہوئے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ملک میں سب سے پہلے صوبہ خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے بلدیاتی انتخابات منعقدکرا کے اختیارات اور مالی وسائل کا اختیار نچلی سطح پر عملی طور پر منتقل کیا تاکہ عام آدمی با اختیار ہو۔ انہوں نے کہا کہ ایک بے مثال جمہوریت میں عوام اپنے وسائل اور مشکلات کا حل مقامی سطح پر کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے میرٹ، شفافیت اور گڈ گورننس کو یقینی بنانے کیلئے پچھلے چار سالوں میں ایسے اقدامات کیے جس کے دورس نتائج سامنے آئیں گے اور صوبے کے عوام کو یہ بات تسلیم کرنا پڑے گی کہ صوبائی حکومت نے عوامی فلاح و بہبود کے لئے جو کام کیے ہیں ان کی نظیر پچھلے70 سالوں میں نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ آج کے دن مسلح افواج اور خیبرپختونخوا کی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوانوں کو نہیں بھول سکتے جنہوں نے مادر وطن کی حفاظت کی خاطر اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا عزم صوبے سے کرپشن کا یکسر خاتمہ ہے۔ ہم نے صوبے کو ایک نظام دیا تاکہ اس ناسور سے جان چھڑائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن نہ صرف اداروں کو کھوکھلا کرتی ہے بلکہ گڈ گورننس کے حصول میں ایک سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہمیں یوم آزادی اور قومی ذمہ داریوں کااحساس ہے۔ یوم آزادی کے تناظر میں پوری قوم سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر بد امنی، شورش اور انتہا پسندی کے آگے سیسہ پلائی دیوار بن جائے۔ وزیر اعلیٰ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ صوبائی حکومت کو ملک کی بقاء و سا لمیت، آئین و قانون کی بالادستی اور حقیقی جمہوریت کے خواب کو شرمندہ کرنے میں سرخرو کرے۔
تازہ ترین
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔”موشگافیاں “
- ہومچترال پریمیئر لیگ سیزن ٹو کا شاندار افتتاح کیک کاٹ کر کر دیا گیا، جس میں مختلف ٹیمیں بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شریک ہوئیں
- ہوم*لوئر چترال پولیس کی جانب سے لیویز اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے کے لیے پولیس لائن لوئر چترال میں خصوصی ٹریننگ پروگرام کا انعقاد
- مضامینچترال کی نمائندگی کا بحران: قید، خلا اور عوامی حقوق کا سوال۔۔بشیر حسین آزاد
- ہومانتقال پر ملال۔۔۔۔۔ استاد شمس الدین انتقال کر گئے
- ہومایک ماہ سے زائد عرصے تک عارضی طور پر ارندو چھوڑ کر دروش اور دیگر علاقوں میں قیام پذیر رہنے والے مقامی افراد بالآخر اپنے گھروں کو واپس پہنچ گئے۔
- ہومسول آرمڈ فورس (CA F) کا آیون میں اجلاس، صاحب نادر ایڈوکیٹ مہمان خصوصی، سابق چیرمین جندولہ خان کو حسن کارکردگی ایوارڈ سے نوازا گیا، یو سی آیون کیلئے آرنریری کیپٹن زاہد حسین بلا مقابلہ چیرمین منتخب
- مضامینمنشیات کے خلاف اقدامات: وقتی حل یا مستقل حکمتِ عملی کی ضرورت؟۔۔۔بشیر حسین آزاد
- ہوملوئر چترال میں منشیات کی لعنت کے خاتمے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر لوئر چترال راؤ ہاشم اعظم کی قیادت میں ڈی سی آفس میں منعقد ہوا
- مضامینچترال میں منی ایکسچینج سہولیات کی اشد ضرورت۔۔۔تحریر: بشیر حسین آزاد



