چترال (نمائندہ چترال میل) پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر اور ایم پی اے سلیم خان اور اپر چترال سے ایم پی اے سید سردار حسین نے کہا ہے کہ 5اگست کو دن 2بجے پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کا شایان شان استقبال کرنے اور تاریخی جلسہ منعقد کرنے کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں او ر چترال کے عوام اپنی عظیم سیاسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس جلسے میں پارٹی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر شرکت کریں گے جس میں 35ہزار سے ذیادہ افراد شریک ہوں گے۔ جمعرات کے روز پارٹی کے دیگر رہنماؤں عالم زیب ایڈوکیٹ، میجر (ریٹائرڈ) قاضی احمد سعید، قاضی فیصل، محمد وزیر خان اور دوسروں کی معیت میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چترال سے پی پی پی کے شہید قائدین کی محبت اور والہانہ لگاؤ کی وجہ سے پارٹی کے چیرمین اپنی سیاسی عوامی مہم کا آغاز بھی چترال سے کررہے ہیں جوکہ موجودہ قیادت کی بھی چترالی عوام سے محبت کا غماز ہے۔ انہوں نے کہاکہ چترال کے تمام سیاسی جماعتوں کے کارکنان، سول سوسائٹی کے نمائندے بشمول وکلاء، تجار، مزدور، ڈرائیور اور دوسرے شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے چترال کی عظیم روایت کی پاسداری کرتے ہوئے شریک ہوں گے جبکہ ضلعے کی تمام وادیوں سے پارٹی کارکنان فوج درفوج دن 12بجے پولوگراونڈ پہنچ جائیں گے جن کے لئے ہر قسم کی انتظامات کئے گئے ہیں۔ پی پی پی کے ضلعی قائدین نے کہاکہ شہید ذولفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو کی اس پارٹی نے دوسال قبل بھی مشکل کی اس گھڑی میں اقتدار میں نہ ہونے کے باوجود فراموش نہیں کیا اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو پارٹی ہائی کمان نے چترال بھیجا۔انہوں نے چترال کے جملہ عوام سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ وہ سیاسی نظریات اور وابستگیوں کو بالائے طاق رکھ کر جلسے میں شرکت کریں۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات