چترال (نمائندہ چترال میل) چترال میں یوم آزادی کا آغازپولو گراونڈ میں صبح آٹھ بجے پرچم کشائی سے ہوا جس میں ضلع ناظم مغفرت شاہ، کما نڈنٹ چترال سکاوٹس کرنل معین الدین اور ڈپٹی کمشنر چترال خورشید عالم اور تحریک آزادی کے بزرگ کارکن ووری لال نے پرچم کشائی کی اور قومی ترانہ پیش کیا گیا جبکہ بعد میں چترال سکاوٹس، چترال پولیس اور چترال لیویز کی چاق وچوبند دستے نے مارچ پاسٹ کا مظاہرہ کیا۔اس موقع پر فرنٹئر کور پبلک سکول کے طلباء وطالبات نے یوم آزادی کے حوالے سے ملی نغمے، تقاریرا ور خاکے پیش کرکے آزادی کی اہمیت اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے پاک فوج اور قوم کی بلند مورال سے آگاہ کیا۔ مقامی فنکاروں نے یوم آزادی کے حوالے سے اپنی فن کا مظاہرہ کیا جبکہ پولو کی نمائشی میچ بھی کھیلی گئی جس کے ساتھ پولو گراونڈ میں یوم آزادی کی تقریبات احتتام پذیر ہوگئیں۔ اس موقع پر کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کرنل معین الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آزادی کی نعمت بہت ہی قربانیوں کے بعد ہمیں حاصل ہوئی ہے اور ایک آزاد قوم کی حیثیت سے ذمہ داری کا مظاہر ہ کرتے ہوئے پرامن معاشرے کو قائم رکھنے میں ہر ایک کو کردار ادا کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاک فوج اور چترال سکاوٹس ہر قدرتی آفت کے موقع پر ان کا ساتھ دیا ہے اور ازمائش کی ہر گھڑی میں چترالی عوام کو تنہائی کا احساس ہونے نہیں دیا اور چترال کے طول وغرض میں گزشتہ سالوں کے سیلاب میں چترال سکاوٹس اور پاک فوج کا کردار کے سب معترف ہیں۔کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کرنل معین الدین نے بعدازاں سکاوٹس ہسپتال میں مریضوں کی خیریت دریافت کی اور ان میں تخائف تقسیم کی جبکہ انہوں نے چترال سکاوٹس پارک میں 30سے ذیادہ یتیموں میں مفت راشن بھی تقسیم کی۔ اس سے قبل گورنمنٹ ہائی سکول چترال میں بھی ایک رنگارنگ تقریب کا انعقاد کرکے اس دن کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی۔ ضلعے مختلف علاقوں دروش، ایون، بمبوریت، گرم چشمہ، بونی، وریجون، مستوج، شاگرام، لاسپور اور یارخون میں بھی تقریبات منعقد ہوئے۔ اس دن کے حوالے سے مختلف مقامات پر فٹ بال اور کرکٹ کے نمائشی میچ جبکہ پولو گراونڈ میں پولو میچ کھیلا گیا۔ دریں اثناء ریسکیو 1122نے یوم آزادی کے موقع پر موٹر گاڑیوں کی ریلی نکالی جوکہ جوغور سے شروع ہوکر پرانا بازار سے ہوتے ہوئے کڑوپ رشت کے مقام پر بائی پاس سے واپس آکر پولو گراونڈ پر احتتام پذیر ہوئی۔ پولوگراونڈ میں تقریب کے موقع پر ایڈیشنل ڈی۔ سی چترال منہاس الدین، اسسٹنٹ کمشنر چترال ساجد نواز اور چترال سکاوٹس اور پولیس کے افسران کثیر تعداد میں موجود تھے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات