چترال (نمائندہ چترال میل) چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس یحیٰ افریدی نے کہا ہے کہ بینچ اور بار دونوں اللہ کے سامنے انصاف کی فراہمی کے لئے جوابدہ ہیں اور ان کے درمیان بہترین تعلق کار کے ذریعے ہی قانون کی بالادستی اور انصاف کی فراہمی ممکن ہوگی اور اس سلسلے میں انقلابی بنیادوں پر قدم اٹھائے جارہے ہیں جبکہ میرٹ کی عملداری میں ہر قسم کی رکاوٹ ہٹادی گئی ہیں۔ جمعرات کے روز ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انصاف کی فراہمی کے اس عظیم کام میں وکلاء برادری نے ہمیشہ سے بینچ کاساتھ دیا ہے جوکہ قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہاکہ دوردراز کے علاقوں میں انصاف کی فراہمی کے لئے متعدد اقدامات کئے جارہے ہیں اور انفراسٹرکچروں کی تعمیر اور ججوں کی کمی کو پورا کرنا شامل ہیں۔ انہوں نے سب ڈویژن مستوج کے صدرمقام بونی میں ماڈل کورٹ کے قیام کا بھی اعلان کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صوفیہ وقار خٹک اور صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ساجداللہ ایڈوکیٹ نے اپنے خیالات کا اظہارکیاا ور چترال میں جوڈیشری سے متعلق مسائل کا ذکر کیا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات