چترال (نمائندہ چترال میل) سرحد رورل سپورٹ پروگرام (ایس آر ایس پی) اور پیسکو کے درمیان گولین کے مقام پر دو میگاواٹ بجلی گھر سے بجلی کی ترسیل کی چترال ٹاؤن میں ترسیل کے سلسلے میں معاہد ے کوحتمی شکل مل گئی۔باخبر ذرائع کے مطابق گولین گول سے بجلی کی ترسیل کے سلسلے میں ایس آر ایس پی اور پیسکو کے حکام کے درمیان معاہدہ طے پانے کے بعد گرڈ اسٹیشن کے ذریعے بجلی کی فراہمی شروع ہوگی جوکہ واپڈا کے لیبر یونین کے تحفظات کی وجہ سے تعطل کا شکار تھا جس کی وجہ سے گولین گول 2میگاواٹ ہائیڈرو پاؤر اسٹیشن میں مطلوبہ مقدار میں بجلی پیدا ہونے کے باوجود چترال ٹاؤن اور مضافات کو بجلی فراہم نہیں ہورہی تھی۔ ذرائع نے مزید بتایاکہ گزشتہ دنوں گولین بجلی گھر کے تمام اسٹیک ہولڈروں کے ایک اجلاس میں یہ بھی متفقہ طور پر فیصلہ ہواکہ بجلی گھر کو جس مقصد کے لئے تعمیر کیا گیا تھا، (ہسپتال،دفترات،بازار اور آس پاس علاقے) مقصد کے لئے استعمال کیا جائے گااجلاس میں سرکاری حکام بھی موجود تھے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





