چترال (نمائندہ چترال میل) لواری ٹنل کے راستے آمدورفت میں سہولت پیدا ہو نے اور تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد ضلعی انتظامیہ چترال نے گاڑیوں کے کرایوں میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ تاکہ عوام کو ریلیف دی جاسکے۔ اس حوالے سے ایک اہم اجلاس اسسٹنٹ کمشنر چترال عبد الاکرم کی زیر صدارت اُن کے آفس میں منعقد ہوا۔ جس میں عوام کی طرف سے ناظمین اور ٹرانسپورٹرز کی طرف سے ڈرائیور یونین اور اڈہ مالکان نے شرکت کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے کہا۔ کہ طے شدہ کرایوں سے زیادہ وصول کرنے والے ڈرائیوروں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ اور کسی قسم کی رو رعایت نہیں رکھی جائے گی۔ انہوں نے کہا۔ کہ ہم چاہتے ہیں۔ کہ مناسب کرایوں کے اندر عوام کو سہولت فراہم ہو۔ اور عوام یہ محسوس کریں۔ کہ لواری ٹاپ کے دشورا گزار راستے کے خاتمے کے بعد کرایوں میں کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ انتظامیہ اپنی رٹ قائم کرنا جانتی ہے۔ اور اگر ضرورت پڑے۔ تو ہر صورت اُسے قائم رکھا جائے گا۔ اس موقع پر چترال سے باہر مختلف مسافر گاڑیوں کے کرایے مقرر کئے گئے۔ جن کی باقاعدہ منظوری ہفتے کے روز لوکل کرایوں کو مقرر کرنے کے بعد دی جائے گی۔ اور اُس پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا۔ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا۔ کہ کرایے بشکل ٹکٹ اڈے پر لئے جائیں گے۔ تاکہ اضافی کرایہ لینے کے عمل کا تدارک کیا سکے۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر نے عوام کی طرف سے بھر پور تعاون کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ اور کہا۔ کہ عوام کی طرف سے اضافی کرایہ دینے کی صورت میں اُن کے خلاف بھی قانونی کاروائی کی جائے گی۔ اجلاس ہفتے کے روز لوکل کرایہ مقرر کرنے کے مکمل ہو گا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات