چترال (نمایندہ چترال میل) سابق تحصیل ناظم چترال، صدر چترال چیمبر آف کامرس اور چیرمین چترال کمیونٹی ڈویلپمنٹ نیٹ ورک (سی سی ڈی این) سرتاج احمد خان نے پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان، وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک سے پُر زور مطالبہ کیا ہے۔ کہ چترال کی ایم پی اے اور پارلیمانی سیکرٹری برائے ٹورزم بی بی فوزیہ کو صوبائی کابینہ میں جگہ دی جائے۔ اپنے ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا۔ کہ پی ٹی آئی کی طرف سے بطور ایم پی اے بی بی فوزیہ کے انتخاب کی چترالی عوام نے ہمیشہ تعریف کی ہے۔ اور اب یہ امید کی جارہی ہے۔ کہ جاری مختصر عرصے کیلئے بی بی فوزیہ کو بطور منسٹر ذمہ داریاں دے کر پی ٹی آئی کی حکومت چترال پر احسان کرے گی۔ انہوں نے کہا۔ کہ بی بی فوزیہ ایک فعال اور باصلاحیت ایم پی اے کی صورت میں اپنے آپ کو منوا چکی ہیں۔ جس کا اعتراف پارٹی کے قائد عمران خان نے بھی اپنے دورۂ چترال کے موقع پر کئی اجتماعات اور میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کر چکے ہیں۔ اس لئے اس باصلاحیت خاتون ایم پی اے کو صوبائی حکومت میں بطور منسٹر کام کرنے کا موقع دیا جائے۔ انہوں نے کہا۔ کہ بی بی فوزیہ کے بطور منسٹر انتخاب سے چترال کے عوام کو بالعموم اور خواتین کو بالخصوص حوصلہ ملے گا۔ اور اس کے مثبت اثرات چترال اور صوبائی حکومت پر پڑیں گے۔ انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا۔ کہ صوبائی حکومت دور اُفتادہ چترال کے عوام کے مسائل کے حل کیلئے بی بی فوزیہ کی بطور منسٹر انتخاب کرکے رہے گی۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





