چترال (نمائندہ چترال میل) بدھ کے روز چترال کے بالائی علاقہ لاسپور ویلی میں شدید بارش ہوئی۔ جس کے نتیجے میں شاہداس نالہ اور گشٹ گاؤں کے سامنے برساتی نالے میں سیلاب آیا۔ سیلاب سے چترال گلگت روڈ کو بُری طرح نقصان پہنچا ہے۔ جبکہ مقامی زمینات اور باغات بھی اس کی زد میں آئے ہیں۔ ایس ایچ او تھانہ ہرچین قربان علی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا۔ کہ سیلاب نے بڑی تباہی مچائی ہے۔ جس کی وجہ سے چترال گلگت روڈ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہو چکا ہے۔ مقامی لوگوں اور گلگت جانے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ مشینری استعمال کئے بغیر روڈ کی بحالی میں کئی دن لگ سکتے ہیں۔ مقامی لوگوں نے مطالبہ کیا ہے۔ کہ فوری طور پر مشینری کے ذریعے متاثرہ روڈ کی مرمت کی جائے۔ درین اثنا گذشتہ تین دنوں سے گرمی کی شدت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔اور چترال کے شمالی پہاڑوں پر موجود گلیشئرز کے پگھلاؤ میں تیزی آئی ہے۔ گلیشئر ز کے پگھلاؤ میں اضافے کی وجہ سے یارخون کے مر تنگ نالے میں بھی سیلاب آیا ہے۔ ممبر تحصیل کونسل یارخون میر صاحب بیگ نے میڈیا کو بتایا۔ کہ سیلاب سے اگرچہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تاہم تقریبا چار سو فٹ سڑک ملبے سے بھر جانے اور کٹاؤ کا شکار ہونے کی وجہ سے یارخون بروغل کیلئے آمدورفت بند ہو چکی ہے۔ بالائی چترال کے ندی نالوں اور دریائے چترال کے بہاؤ میں اضافہ سے دریا کے قریب ترین موجود دیہات کو خطرات کا سامنا ہے۔ چوئنچ، بمباغ، جونالی کوچ، سارغوز اور زیریں چترال کے مقامات کجو، ایون، جنجریت میں زمینات کو زبردست نقصان پہنچا ہے۔ جبکہ کجو کے مقام پر گھروں کے بہہ جانے کا خطرہ موجود ہے۔ چترال کے خوبصورت ترین گاؤں ایون کا ہزاروں ایکڑ زمین ایک مرتبہ پھر دریاء کے بہاؤ کی زد میں آیاہے۔ اور زمینات و فصلوں کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے۔ جبکہ گرمی کی شدت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ چترال کے تجربہ کار اور بزرگ شہریوں کا کہنا ہے۔ کہ اگست بھی سیلاب کا مہینہ ہے۔ اور سابقہ ادوار میں اس مہینے سیلاب آنے کی وجہ سے چترال کو کئی بار نقصان پہنچا ہے۔ اس لئے لوگوں کو ہر گز غافل نہیں ہونا چا ہیے۔ چترال میں باران رحمت کیلئے مسلسل دُعائیں مانگی جارہی ہیں۔ لیکن چترال کے شہراور اطراف کے قریبی علاقے بارش سے تا حال محروم ہیں۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





