چترال (نمائندہ چترال میل) ممبر تحصیل کونسل چترال و رہنما پاکستان تحریک انصاف حاجی سلطان محمد او ر ممبر تحصیل کونسل محمد علی شاہ نے کہا ہے۔ کہ جو لوگ اپنے سیاسی مفادات کیلئے تحریک انصاف کے ممبران کو استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ وہ اپنے مقاصد میں کسی صورت کامیاب نہیں ہوں گے۔ اپنے ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا۔ کہ تحریک انصاف ایک اصولی پارٹی ہے اور اس کے ممبران کسی بھی صورت دوسروں کے آلہ کار نہیں بنیں گے۔ انہوں نے کہا۔ کہ گذشتہ الیکشن میں دو سیاسی جماعتوں نے اسلام کے نام پر اپنے مفادات کے حصول کیلئے نام نہاد اتحاد بنایا۔ اور اُس اتحاد کی بنیاد پر تحصیل اور ضلع کی سطح پر حکومت تشکیل دی گئی۔ اور تحریک انصاف نے جمہوری اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے اُن کی حکومت کو قبول کیا۔ لیکن افسوس کا مقام ہے۔ کہ اتحاد کی مثال قائم کرنے کے دعویدار اب ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے اور اتحاد میں دراڑیں پیدا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے ہیں۔ اور ایک دوسرے کے خلاف سازشیں کی جارہی ہیں۔ جس میں بے بنیاد طور پر تحریک انصاف کے ممبران کے تعاون سے تحصیل ناظم چترال کے خلاف عدم اعتماد کا شوشہ چھوڑا جا رہا ہے۔ اور تحریک انصاف کو اس تنازعے میں گھسیٹنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ ایسا سوچ رکھنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی۔ اور تحریک انصاف اس قسم کے منفی سوچ رکھنے والوں کی سازش کا حصہ نہیں بنے گا۔ انہوں نے کہا، کہ ہم نظام کو آگے بڑھانے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں گے۔ اور سازشوں کو ناکام بناکر دم لیں گے۔ انہوں نے کہا۔ کہ اسلام کا نام لے کر اقتدار تک پہنچنے کے بعد ایک دوسرے کی ٹانگیں کھنچنا انتہائی شرم کی بات ہے۔ اس سے عوام کے سامنے مذہب کے دعویداروں کی قلعی کُھل کر سامنے آگئی ہے۔ تاہم تحریک انصاف نظام جاری رکھنے میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ اور تحصیل ناظم چترال مولانا محمد الیاس کے خلاف کسی بھی اقدام کی بھر پور مخالفت کرے گا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات