چترال (محکم الدین) ویلج کونسل ایون کے ناظم مجیب الرحمن اور عمائدین علاقہ نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی طرف سے گذشتہ روز چترال ایون بمبوریت روڈ کے ٹینڈر طلب کرنے پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ اور اس دیرینہ مطالبے کو عملی جامہ پہنانے پر وفاقی حکومت اور ایم این اے چترال شہزادہ افتخار الدین کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اپنے اخباری بیان میں ناظم مجیب الرحمن و دیگر نے کہا۔ کہ اس سڑک کی تعمیر کو ممکن بنانے کیلئے شہزادہ افتخار الدین نے جس محنت اور دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔ وہ لائق تحسین و آفرین ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ کالاش ویلی روڈ انتہائی اہمیت کا حامل روڈ ہے۔ جس کی اہمیت کے پیش نظر ایم این اے چترال نے 2015کے سیلاب کے موقع پر سابق وزیر اعظم نواز شریف سے دیگر منصوبوں کے ساتھ اس کی تعمیر کا مطالبہ کیا تھا۔ اور سابق وزیر اعظم نے اس کی تعمیر کا اعلان کیا تھا، جو ٹینڈر طلب کرنے کے ساتھ تعمیر کے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ مجیب الرحمن نے کہا۔ کہ اس روڈ کی تکمیل سے علاقے کی معشیت پر انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ سیاحت کو فروغ ملے گا۔ اور علاقے کے عوام جو آمدورفت کی مشکلات سے دوچار تھے۔ اُن کو نجات مل جائے گی۔ اور پوری دُنیا کے لوگوں کیلئے کالاش وادیوں تک رسائی انتہائی آسان ہو جائے گی۔جبکہ سیاحوں کو قدیم ترین کالاش تہذیب و ثقافت سے روشناس ہونے اور کا لاش وادیوں کی سیرو تفریح کے مواقع ہاتھ آئیں گے۔ جس کے نتیجے میں ہوٹلنگ اور دیگر کاروبار کو ترقی ملے گی اور لوگ خوشحال ہوں گے۔ انہوں نے کہا۔ کہ شہزادہ افتخار الدین نے اپنے ساڑھے چار سالہ دور میں اپنی صلاحیتوں کی بنیاد پر چترال کے انتہائی میگا پراجیکٹس مکمل کروا ئے، جن میں لواری ٹنل کی تکمیل، گولین ہائیڈل پاور سٹیشن سے چترال کو بجلی دینے کیلئے 35 میگاواٹ کی سپیشل گرڈ اسٹیشن کی تنصیب، گرم چشمہ روڈ اور ایون کالاش روڈ خصوصی طورپر قابل ذکر ہیں۔ جبکہ گیس ڈپو کی تنصیب کیلئے زمین کی خریداری تقریبا ہو چکی ہے۔ جس کے بعد یوسی ایون اور بروز کو گیس کی سہولت بھی مہیا ہو گی۔ اور علاقے کا یہ اہم مسئلہ بھی حل ہو جائے گا۔ انہوں نے ان تمام امور کی انجام دہی پر ایم این اے چترال شہزادہ افتخار الدین کو خراج تحسین پیش کیا۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





