چترال(نمائندہ چترال میل)آغا خان ایجنسی فار ہیبی ٹاٹ چترال کے زیر اہتمام گزشتہ روز گبور ویلی میں مرد خواتین رضا کاروں کو قدرتی آفات مثلاً زلزلہ،سیلاب اور حادثات کے مواقع پر زخمیوں کو فوری طور پرریسکیو کرکے فرسٹ ایڈ دینے کے حوالے سے دو روزہ تربیت مکمل کرنے کے بعد آخری روز اس کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔ماسٹر ٹرینرز امیر اللہ اور میڈم نصرت نے ولنٹئرز کو تربیت دی تھی۔اس موقع پر سرچ اور ریسکیو کی ٹیموں نے سیلاب کے دوران دریا کے اُس پار پھنسے ہوئے متاثریں اور زخمیوں کو روپ ریسکیو،دریا میں ڈوبنے والے کو روپ تھرو اور وی شیپ ایووکیشن کے زریعے دریا کو عبور کرکے پھنسے ہوئے متاثریں کو ریسکیو کرکے اُنہیں فوری طور پر طبی امداد (فرسٹ ایڈ) دینے کا عملی مظاہرہ کیا۔اختتامی تقریب کے موقع پر ریجینل پروگرام منیجر RPMولی محمد خان نے رضا کاروں کو ایمرجنسی کی صورت میں تربیت پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ ایمر جنسی منجمنٹ کے سربراہ امیر محمد خان نے کہا کہ چونکہ گبور ویلی ایک دشوار گزار اور دور افتادہ علاقہ ہے جہان کسی بھی قدرتی آفات کے موقع پر دوسرے علاقوں سے رضاکاروں کی رسائی مشکل ہو جاتی ہے۔جس کی وجہ سے گبور ویلی کے نوجوان مرد خواتین رضا کاروں کو تربیت دینا وقت کا تقاضا تھا۔ایسے مواقع پر چونکہ رضاکاروں کو ایک انسانی جان بچانا اولین ترجیح ہوتا ہے اس لئے تمام ضروری ترکیب پر عمل کرنا پڑتا ہے لا علمی میں انسانی جان خطرہ سے دوچار ہو سکتاہے۔ اُنہوں نے کہا کہ گبور ویلی میں ولنٹئرز کو ضروری سامان اور رابطے کے لئے سٹیلائٹ فون بھی مہیا کیا گیا ہے۔ڈارٹ ممبر ڈاکٹر نور الاسلام نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ایمرجنسی اور ریسکیو کے سرگرمیوں میں پیش پیش آغا خان ایجنسی فار ہیبی ٹاٹ کے ولنٹئرز کو داد دی۔آغا خان لوکل کونسل پرابیگ کے صدر محمود مراد نے ادارے کا شکریہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک انسانی جان کو بچانا پوری انسانیت کو بچانا ہے اور یہی کارخیر آغا خان ایجنسی فار ہیبی ٹاٹ کا ادارہ انجام دے رہا ہے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات