چترال(نمائندہ چترال میل)عبوری صدر آل کریش پلانٹ ضلع چترال سیدخالد حسین جان نے ایک اخباری بیان میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کے متوقع دورہ چترال کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس اُمید کااظہار کیا ہے کہ اُنکا دورہ چترالی عوام الناس کیلئے باعث اطمینان اور باعث خیریت ہوگا۔اُنہوں نے کہا کہ پچھلے سال دورہِ سوات کے موقع پر وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ملاکنڈ ڈویژن میں آدنیٰ معدنیات مثلاً ریت اوربجری وغیرہ کو نیلامی /لیز سے مستشنیٰ قرار دیا تھا۔جس سے ملاکنڈ ڈویژن کے غریب عوام میں خوشی کی لہر دوڑگئی تھی۔لیکن آفسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ اب تک اس بابت کوئی نوٹفیکیشن جاری نہ ہوسکا۔ملاکنڈ ڈویژن بالعموم اور ضلع چترال بالخصوص گزشتہ قدرتی آفات سیلاب وزلزلہ سے بُری طرح متاثر ہوا ہے۔غریب عوام اپنے تباہ حال مکانات اور املاک کی تعمیر کیلئے دریائی بجری وغیرہ پر انحصار کرتے ہیں لیکن محکمہ معدنیات کی طرف سے پابندیوں کی وجہ سے عوام الناس اور غریب کاروباری طبقہ انتہائی متاثر ہے۔اُنہوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ سے پُرزور مطالبہ کیاکہ غریب عوام کی فلاح بہبود اور ادنیٰ معدنیات سے متعلقہ کاروباری حضرات کی بحالی کے لئے اس ضمن میں ضروری احکامات اُٹھائے جائے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





