چترال(نمائندہ چترا ل میل) چترال کی ترقی وزیراعظم نواز شریف اور مسلم لیگ(ن) کی حکومت سے وابستہ ہے۔اگر کسی سازش کے تحت نواز شریف کو اقتدار سے ہٹایا گیا تو یہ چترالی عوام کی انتہائی بدقسمتی ہوگی۔یہ باتیں پاکستان مسلم لیگ(ن) چترال کے ضلعی ترجمان نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے ایک اخباری بیان میں کہی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ چترال میں اس وقت وفاقی حکومت کے کئی میگاپراجیکٹ تکمیل کے آخری مرحلے میں ہیں جبکہ کئی منصوبے عنقریب شروع ہونے والے ہیں۔لواری ٹنل تکمیل ہوچکا ہے۔گولین بجلی گھر سے چترال کو35میگاواٹ بجلی دینے کے قریب ہے۔ایل این جی پلانٹ اور شاہروں کے جال بچھائے جارہے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا دورہ چترال اس مہینے متوقع ہے۔اپنے دورے میں وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کئی میگاپراجیکٹ کا افتتاح کے ساتھ کئی دوسرے پراجیکٹ کا سنگ بنیاد بھی رکھنگے۔اُنہوں نے کہا کہ سازشوں کے ذریعے پاکستان خصوصاًچترال کو ترقی کے عمل سے دور رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے۔نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے کہا کہ چترال کے آزاد شہریوں کو غلام کہنا کسی صورت درست نہیں۔چترالی عوام کو غلام کہنا طبقاتی سیاست کہلاتا ہے۔اگر چترالی عوام غلام ہوتی تو آج کے سیاسی نمائندے اور آفسران بڑے بڑے عہدوں پر نہیں ہوتے۔اُنہوں نے کہا کہ 2018میں مسلم لیگ (ن) وفاق کے ساتھ صوبوں میں بھی حکومت بنائے گی۔چترالی عوام کو چاہیئے کہ وہ اپنے بہتر مستقبل کے لئے مسلم لیگ(ن) کے نامزد اُمیدواروں کو ووٹ دے،ٹکڑوں میں نہ بٹے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





