چترال (نمائندہ چترال میل) بمباغ سے تعلق رکھنے والے معروف سماجی کارکن عبداللہ جان نے اس بات پر شدید تشویش کیا ہے کہ یورپین یونین کی فنڈ سے چلنے والی سی ڈی ایل ڈی کے تحت بمباغ میں ابپاشی کا نظام بحال کرنے پر 45لاکھ روپے کی خطیر رقم خرچ کرنے کے باوجود منصوبے کا نصف حصہ بھی مکمل نہ ہوسکا جس کے نتیجے میں اس سال بھی بمباغ کے 120کے لگ بھگ گھرانے پانی کی بوند بوند کو ترستے رہنے پر مجبور ہوں گے اور ان کی معیشت برباد ہوکر رہ جائے گی جبکہ وہ علاقے سے نقل مکانی پر بھی مجبور ہوں گے۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ سی ڈی ایل ڈی منصوبے کی ناکامی کی بنیادی وجہ مقامی سیاست ہے جس کی وجہ سے سائٹ انجینئر نے منصوبے کی غلط ڈیزائننگ کی جبکہ کمیونٹی نے اس غلطی کی نہ بروقت نشاندہی کی بلکہ ضلع ناظم اور ڈی۔ سی چترال سے اس کی انکوائری کا بھی مطالبہ کیا لیکن کسی نہ توجہ نہ دی۔ انہوں نے کہاکہ تین سال قبل بمباغ نہر دریا برد ہونے کی وجہ سے علاقے میں ابپاشی کا پانی کا فقدان ہے اور عوام نے سی ڈی ایل ڈی کی اس پراجیکٹ کے ساتھ توقعات وابستہ کیا تھا لیکن اب منصوبے کی ناکامی سے ان میں شدید مایوسی پھیل گئی ہے اور علاقے میں ادارے کے بارے میں شدید غم وغصہ پائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بمباغ کے عوام حکومت سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس منصوبے کو ناکام کرنے والوں کو بے نقاب کرتے ہوئے ذمہ داروں کو کڑی سز ا دی جائے اور اس منصوبے کی تکمیل کے لئے ہنگامی بنیادوں پر فنڈز بھی فراہم کی جائیں۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات