چترال(نمائندہ چترال میل)کمانڈنٹ چترال کرنل نظام الدین شاہ نے اپر چترال کے دورے کے دوران لاسپور ویلی کے دورے کے بعد تحصیل تورکہو کے آخری علاقہ ریچ ویلی کادورہ کیا علاقے کے سو سے زیادہ خاندانوں میں راشن پیکیچزجس میں ترپال شیٹ،گرم سوٹ اورسکول کی بچوں میں اسٹیشنری تقسیم کئے۔اس کے بعد کمانڈنٹ چترال سکاوٹس نے موڑکہو کے دور دراز تریچ ویلی کا بھی دورہ کیا۔تریچ ویلیزمیں تریچ پائین، زوندران گرام،سینتچ،لونکوہ اور شاگورم کے 325خاندانوں میں راشن پیکیچز تقسیم کئے۔کمانڈنٹ چترال سکاوٹس نے پہلے بھی ان دور درارازعلاقوں کا دورہ کیاتھا۔اورعلاقے کے مسائل سے اگاہی حاصل کی تھی۔انہوں نے علاقے کے عوام سے پاک آرمی اور چترال سکاوٹس کی طرف سے اپنے ہرممکن تعاون کابھرپور یقین دلایا۔کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جرنل نذیر حسین بٹ اور جی او سی ملاکنڈ آرمی ڈوپڑن میجر جرنل علی امراعوان کی خصوصی ہدایت پر تحصیل تورکہو،لاسپورویلی اور تحصیل موڑکہو کے دور درارز علاقوں کے پچاس سے زاہد جوانوں کو فرنٹیرکور میں بھرتی کی جائے گی۔علاقے کے عوام نے پاکستان آرمی اور چترال سکاوٹس کو خراج تحسین پیش کئے۔چترال سکاوٹس چترال کے انتہائی پسماندہ اور دور دارز علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی ہے اوردوسرے علاقوں میں امدادی سامان تقسیم کی جائے گی۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





