اطلاق جمعہ کی شب 12 بجے سے ہوگیا، آج سے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 79 روپے 90 پیسے فی لیٹر ہوگی
لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت 44 روپے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے، اسحاق ڈار کی بریفنگ
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت نے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر پیٹرول اور ڈیزل ڈیڑھ روپے فی لیٹر سستا کردیا ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پیٹرول اور ڈیزل کے نرخوں میں ڈیڑھ ڈیڑھ روپے فی لٹر کمی کردی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق جمعے کی رات 12 بجے سے ملک بھر میں ہوگا۔یکم جولائی سے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 79.90 روپے فی لیٹر ہوگی جبکہ پٹرول 71.30 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔ اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت 44 روپے فی لٹر برقرار رکھی گئی ہے۔ واضح رہے کہ اوگرا نے وزارت پیٹرولیم کو پیٹرول 3.30 روپے، مٹی کا تیل 11 روپے، لائٹ ڈیزل 7 روپے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 2.70 روپے فی لیٹر سستا کرنے کی سفارش کی تھی تاہم حکومت نے صرف پیٹرول اور ڈیزل ڈیڑھ روپے فی لیٹر سستا کیا ہے۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





