چترال (نمائندہ چترال میل) رکن صوبائی اسمبلی سید سردار حسین شاہ نے متاثرہ اوناوچ یارخوں روڈ کیلئے ایک کروڑ روپے کا اعلان کیا ہے۔ اور کہاہے .کہ یارخون لشٹ اور بروغل کے لوگوں پر سیلاب کی وجہ سے آمدورفت کی جو مصیبت ان پڑی ہے . فوری طور پر پیدل راستہ اور سڑک کی تعمیر میں کوئی کوتاہی نہیں کی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز متاثرہ سڑک کی وزٹ کے دوران مقامی لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواپرویزخٹک کو حالات کے بارے میں مکمل طور پر آگاہ کر دیا ہے۔جس پر انہوں نے لوگوں کو جلد آمدو رفت کی سہولت دینے کیلئے ایک کروڑ روپے ریلیز کرنے کے احکامات دیے ہیں . ایم پی اینے موقع پر موجود ایس ڈی او انجینئرجلیل کو ہدایت کی کہ فوری طور پر درکار مشینری متاثرہ مقام تک پہنچائی جائے۔اوردن رات کام کرکے جلدسے جلد اس کو آمدورفت کیلئے کھولا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سڑک کی تعمیرسے پہلے پیدل راستے کی بحالی ضروری ہے . اور پیدل راستے کی تعمیر کے اخراجات کی ادائیگی میں کروں گا، اس کیلئے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں سردار حسین نے سیلاب کی وجہ سے اوناوج گاوں کے متاثرہ نہروں کے ہیڈز اور رابطہ سڑکوں کی بحالی کیلئے متعلقہ اداروں کے ذریعے اسٹیمیٹ تیار کرنے اور بحال کر نے کی یقین دھانی کی۔انہوں نے کہاکہ متاثرہ لوگوں کو مشکلات سے نکالنے کی کوشش کی جائے گی۔انہوں نے کہایوسی یارخون میں ایمرجنسی نفاذکیاجائے جس کے تحت تمام بحالی کے کام میں تیزی سے مکمل کیاجائے گا۔فنڈزکی کوئی کمی نہیں ہے مستقل روڈکوتسلی بخش طریقے سے بحال کیاجائے۔انہوں نے محکمہ فوڈکے ذمہ داروں اورمتعلقہ ٹھیکہ دارکوسختی سے ہدایت کی کہ کسی بھی طریقے سے تین چاردن کے اندرکم ازکم پانچ سوبوری گندم یارخون لشٹ گرین گودام پہنچایاجائے ڈی ایف سی کوباربارعوامی مطالبہ ہونے کے ساتھ لاپرواہی کی ہے جن کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔اس حوالے سے سیکرٹری محکمہ فوڈعظمت اللہ خان سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کرکے صورت حال سے اگاہ کیاجس پرانہوں نے بھرپورتعاون کی یقین دہانی کی۔ایم پی اے سردارحسین نے محکمہ ٹی ایم اے اوناوچ میں متاثرہ نہروں اورپلوں کی سروے کرکے اسٹیمیٹ بنانے کی ہدایت کی ممبرڈسٹرکٹ کونسل اورتحصیل کونسل کوعوامی مسائل سن کرآگے پہنچانے کی ہدایت کی۔ایس ڈی او سی اینڈڈبلیوسب ڈویژن مستوج انجینئرجلیل نے کہاکہ پید ل راستہ کل تک مکمل ہوجائے گااورمستقل روڈمیں بھی کام آج سے شروع کیاجائے انہوں نے کہاکہ دن رات کام کرنے کیلئے سولرسسٹم بھی فراہم کیاگیاہے تاکہ روڈفوری طورپربحال ہوجائے۔اس موقع پر سابق یوسی ناظم وائس چیئرمین سی سی ڈی این محمدوزیرخان،وی سی چیئرمین میراگرام نمبر2شیرامان،سماجی کارکن زاربہار،شپیرولی خان دیگرعمائدین نے ایم پی اے سیدسردارحسین کی خدمات کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے سیل پوائنٹ کی بحالی کامطالبہ کیاجس پرایم پی اے ہرممکن کوشش کی یقین دہانی کی۔