چترال (نمائندہ چترال میل) چترال سے قومی اسمبلی کے رکن شہزادہ افتخا رالدین نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ اپر چترال کے لئے پیسکو سے گولین گول ہائیڈروپاؤر اسٹیشن سے بجلی لینے کے کام میں پیڈو کے حکام کی من مانیوں کا سخت نوٹس لیا جائے کیونکہ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے اپر چترال کے عوام شدید مشکل میں مبتلا ہیں اور احتجاجی جلسے اورجلوسوں پر اتر آئے ہیں اور امن وامان کی صورت حال کسی بھی وقت خراب ہوسکتی ہے۔ مقامی میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پیڈو کے حکام کو صرف پیسکو کے متعلقہ پروفارما کو پر کرنا ہے لیکن ا س میں بار بار توجہ دلانے کے باوجود لیت ولعل سے کام لے رہے ہیں جس سے اپر چترال کے عوام کا پیمانہ لبریز ہورہاہے۔ انہوں نے کہاکہ پیسکو کی طرف سے کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہے جبکہ مسئلہ صرف اور صرف پیڈو حکام نے بنالیا ہے۔ ایم این اے شہزادہ افتخار نے چیف منسٹر سے مطالبہ کیا ہے کہ حالات کے خراب ہونے سے پہلے اس مسئلے کا حل نکالا جائے جوکہ پیسکو کے حکام کے مطابق صرف ایک گھنٹے کے اندر اندر حل ہوسکتی ہے۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





