چترال (ارشاد اللہ شادؔ سے) یوم آزادی پاکستان کے حوالے سے ادارہ محافظ بیت الاطفال واقع دنین چترال کے زیر انتظام آج 14اگست 2018بروز منگل بعد از عشاء محفل مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں چترال کے مختلف مقامات سے بڑی تعداد میں شعراء نے شرکت کی۔ جبکہ کافی تعداد میں شائقین بھی شعراء کو سننے کیلئے موجود تھے۔ مشاعرے کی صدارت مشہور و معروف شاعر و ادیب خواجہ سید احمد سید نے کی جبکہ مہمان خصوصی آر پی ایم (ایس آر ایس پی) طارق احمد تھے۔ نظامت کے فرائض سینئیر شاعر محبوب الحق حقی انجام دے رہے تھے جبکہ انتظامی امور شہزادہ مبشر الملک کی زیر نگرانی انجام پائی۔
محفل کے آغاز میں شہزادہ مبشر الملک نے آئے ہوئے تمام شرکاء محفل کو کلمات تشکر کے ساتھ استقبال کیا اور ادارہ محافظ ویلفئر آرگنائزیشن کی اجمالی تعارف اورخدمات پر روشنی ڈالی۔ اس کے بعد شعراء نے یوم آزادی کے عنوان اور غیر طرحی اشعار و غزل پیش کئے۔ شعراء کرام نے معاشرتی پہلووں، فحاشیوں کی روک تھام، نمائندگان کی بے حسی اور ووٹر و امیدواران کی توقعات و سرد مہری پر دلچسپ کلام پیش کئے اور سامعین نے خوب داد وصول کی۔کلام پیش کرنے والوں میں مشہور شاعر و ادیب شہزادہ مبشرالملک، معروف شاعر و ادیب خواجہ سید احمد سید، سینئر شاعر و ماہر تعلیم گل مراد خان حسرت،صادق اللہ صادق، محبوب الحق حقی، وارث خان وارث، صدر انجمعن ترقی کہوار محمد نواز رفیع، افضل حسین محجون، ثناء اللہ ثانی، شیر اکبر صبا، افضل اللہ افضل، شیر بڑانگ گداز، مطیع الرحمن قمر، احتشام الدین، محمد شریف عروج، شاعر درد اختر اعظم اخترشامل تھے۔
صدر محفل و مشہور شاعر و ادیب خواجہ سید احمد سید نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شاعری احساسات کا ترجمان ہوتا ہے۔ اور انہوں نے ادارہ محافظ بیت الاطفال کے منتظمین کو شاندار محفل مشاعرہ منعقد کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیاجبکہ مہمان خصوصی آر پی ایم (ایس آر ایس پی) طارق احمد نے اپنے خطاب میں ادارہ محافظ بیت الاطفال کی خدمات کوششوں کو سراہا اور یتیم بچوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کی۔
اختتامی کلمات میں ادارہ محافظ بیت الاطفال کے سربراہ مولانا عماد الدین نے تمام مہمان شعراء کو محفل کو رونق دینے، اور یتیم بچوں سے خصوصی محبت اور حوصلہ افزائی پر ان کا شکریہ ادا کیااور ادارے کے حوالے سے سامعین کو تفصیل سے آگاہ کیا۔ صدر محفل، مہمان خصوصی و دیگر شعراء و سامعین نے ادارہ محافظ بیت الاطفال کے منتظمین خصوصاََ مولانا عمادالدین، مولانا ولی الرحمن انصاری اور ان کی پوری ٹیم کو محفل مشاعرہ منعقد کرنے پر اُن کو سراہا اور آئندہ کیلئے بھی اسی طرح پروگرامات منعقد کرنے پر زور دیا۔ آخر میں اجتماعی دعا کے ساتھ محفل کا اختتام ہوگیا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات