چترال (بشیر حسین آزاد) وائلڈ لائف سب ڈویژن چترال کے ایس ڈی ایف او الطاف علی شاہ نے بدھ کے روز اپنے عملے کے ہمراہ گندمی عقاب (Tawny Eagle)نامی باز کو چترال گول کے احاطے میں آزاد کردیا جسے گزشتہ روز چترال شہر کے نواحی گاؤں بوختولی اونگوش میں ایک شخص عبادت شاہ نے غیر قانونی طور پر پکڑنے کے بعد اپنے گھرمیں رکھا تھا۔ الطاف علی شاہ نے عقاب کو آزاد کرنے کے وقت موجود میڈیا کو بتایاکہ عقاب کو چترال گول نیشنل پارک کے علاقے میں آزادکرنے کی وجہ یہ تھی کہ یہ اس کا مسکن ہے کیونکہ اس پارک میں مختلف اقسام کے عقاب کثیر تعداد میں پائے جاتے ہیں جن میں گندمی عقاب بھی شامل ہے۔انہوں نے کہاکہ انہوں نے ایک پیشگی اطلاع پر محکمے کے ڈپٹی رینجر نصیر احمداور واچر جمشید عالم اور دوسروں پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی جس نے ملزم سے عقاب برآمد کرکے اپنے قبضے میں لے لیا تھا۔ ان کا کہنا تھاکہ آزاد کردہ عقاب اب غیر قانونی شکاریوں کے ہاتھوں دوبارہ پکڑے جانے کے خطرے سے آزاد ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملزم کے خلاف وائلڈ لائف ایکٹ 2015ء کے تحت پرچہ کاٹ دیا گیا ہے۔
تازہ ترین
- ہومچترال کی باشرافت ماحول کو بے شرافتی اور باحیا ماحول کو بے حیائی کی طرف لے جانے کی کوشش کی گئی ہے جوکہ ناقابل برداشت ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما ؤں کی پریس کانفرنس
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات