چترال (نمایندہ چترال میل) چترال میں گذشتہ ایک ہفتے سے گرمی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ جس کے نتیجے میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ گرمی کی وجہ سے ندی نالوں اور دریائے چترال کے پانی میں طغیانی آئی ہے۔ اور دریاء کے قریبی زمینات کے کٹاؤ کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ چترال کے گاؤں سارغوز، جوٹی لشٹ، ایون،اوسیک دروش، جنجریت میں گذشتہ سالوں کی طرح پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوتے ہی لوگوں میں شدید تشویش پیدا ہوئی ہے۔ اور لوگ اپنی زمینات کی دریا بردگی کی وجہ سے پریشانی کا شکار ہیں۔ بالائی چترال کے کئی جگہوں میں کٹاؤ کے باعث کھڑی فصلیں بھی دریا برد ہوئی ہیں۔ تیز گرمی کے سبب گلیشیرز کے پگھلاؤ میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔گذشتہ سال ماہ دسمبر میں شدید برفباری ہوئی تھی۔ اس لئے چترال کی پہاڑوں پر برف اور گلیشیر کا وافر ذخیرہ موجود ہے۔ جن کے پگھلاؤ میں دن بدن اضافہ ہو رہاہے۔ چترال کے لوگوں نے اگرچہ ایک طرف وافر مقدار میں برف کی موجودگی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ تو دوسری طرف دریاؤں اور ندی نالوں کی طغیانی اور ممکنہ سیلاب کی آمد کے پیش نظر پریشان ہیں۔ جبکہ حکومت کی طرف سے بھی متاثرہ لوگوں کی امداد کیلئے کوئی طریقہ کار موجود نہیں ہے۔ خصوصا جن لوگوں کی زمینات سیلاب کی نذر ہو جاتے ہیں۔ اُن کو حکومت کی طرف سے کوئی امداد اور ریلیف نہیں دی جاتی۔ جبکہ اس قسم کے لوگ اپنی زمینات سے محروم ہوکر کسمپرسی کی حالت سے دوچار ہوتے ہیں۔ چترال کے عوامی حلقوں نے صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے۔ کہ سیلاب میں زمینات سے محروم ہونے والے لوگوں کو متاثرین میں شامل کرکے قانونی طور پر اُن کو امداد کا حقدار ٹھہرایا جائے۔ کیونکہ چترال میں زمینات ایک مرتبہ دریا برد ہونے کے بعد ہمیشہ کیلئے ختم ہوجاتے ہیں۔ جبکہ ملک کے دوسرے حصوں میں سیلاب کی صورت حال اس سے بالکل مختلف ہے۔ جہاں پانی ختم ہونے کے بعد زمین دوبارہ کاشت کے قابل بنائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے این ڈی ایم اے سے خصوصی طور پر اپیل کی ہے۔ کہ قبل از وقت ڈیزاسٹر سے نمٹنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ اور جو لوگ مجبوری کے تحت انتہائی خطرناک جگہوں میں رہنے پر مجبور ہیں۔ اُن کو بروقت محفوظ مقامات منتقل کرکے اُن کیلئے خوراک و دیگر اشیاء کا انتظام کیا جائے۔ درین اثنا ایون کے لوگوں نے این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم سے پُر زور مطالبہ کیا ہے۔ کہ 2015کے سیلاب کی وجہ سے ایون میں جو مصنوعی ڈیم بن چکا ہے۔ اُس کی صفائی تاحال صحیح طریقے سے نہیں ہوئی۔ اور نہ ڈیم سے متاثر ہونے والوں کی کوئی مدد کی گئی ہے۔ اس لئے ڈیم کو صاف کرنے کیلئے فنڈ فراہم کرکے لوگوں کو اس علاقے سے نقل مکانی کرنے سے بچایا جائے۔
تازہ ترین
- ہومماڈل یوناٸٹیڈ نینشنز کانفرنس Model United Nations Conference,(MUN) الخدمت فاٶنڈیشن اسکول قتیبہ کیمپس چترال میں (MUN) کانفرنس کا انعقاد کیا گیا
- مضامینپھول جیسے بچپن پر ظلم: بچوں سے مشقت اور بھیک منگوانے کا بڑھتا ہوا رجحان۔۔تحریر: بشیر حسین آزاد
- ہومضلع لوئر چترال پولیس میں 07 نئے جوان شامل، ڈی پی او لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے تقرر نامے تقسیم کر دیے۔
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- ہومچترال اسکاؤٹس نے چترال لیویز کو 1 کے مقابلے میں 4 گول سے ہرا کر چیمپیئن شپ اپنے نام کر لی
- ہوم*پرنس رحیم آغا خان کے دورہ لوئر چترال کے سلسلے میں آر۔پی۔او ملاکنڈ سید فدا حسن شاہ کا تھانہ لٹکوہ اور دیدار گاہ گرم چشمہ کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔”یہ سسٹم کیا بلا ہے “
- ہومچترال لوئر میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سینئر کی سیٹ سات ماہ سے خالی، عوام و کنٹریکٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا
- ہومچترال میں اگیگا کا احتجاجی مظاہرہ، مطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی



