(چترال میل رپورٹ)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے قوم کو عید الفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ امن، اتحاد اور در گذر عیدالفطر کی روح ہے جو مسلمانوں میں جذبہ ایمانی کو تقویت دیتی ہے اور ملت اسلامیہ میں اجتماعیت و یگانگت کی سوچ پیدا کرتی ہے۔ عیدالفطر کے موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں خصوصاً خیبر پختونخوا کے عوام کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عید الفطر کا فلسفہ یہی ہے کہ رمضان کی صورت میں اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ نعمتوں کا شکریہ ادا کیا جائے اور آپس میں ذاتی اختلافات کو بھول کر بطور ملت اسلامیہ یکجہتی کا اظہار کیا جائے۔عید الفطر کی صورت میں ماہ مقدس رمضان کے دوران اللہ تعالیٰ کی طرف سے رحمت، مغفرت اور نار جہنم سے نجات کی صورت میں نعمتوں پر تشکر و فرحت کا اظہار کیا جاتا ہے۔ امیر اور غریب سب مل کر اس خوشی کو مناتے ہیں جو قدرت کا ایک نادر تحفہ ہے۔ پرویز خٹک نے کہا کہ صدقہ فطر کی ادائیگی کا مقصد بھی معاشرے کے مفلس اور نادار لوگوں کو اس خوشی میں شریک کرنا ہے تاکہ حقیقی معنوں میں اجتماعیت کو فروغ دیا جا سکے۔ پاکستان تحریک انصاف اسی فلسفہ ء اجتماعیت اور جذبہء انفاق کے تحت معاشرے سے ظلم کے خاتمے، حقدار کو حق کی فراہمی، عدل و انصاف کی بالادستی اور غریب کی خوشحالی کے لئے جدوجہد کر رہی ہے۔معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کو ظالم نظام اور سرمایہ دارانہ سوچ سے نجات دلانا تحریک انصاف کا مشن ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عید الفطر میں اسلام دشمن قوتوں کے لئے پیغام ہے کہ مسلمان امن کے داعی، محبت کے امین اور دہشت گردی کے خلاف ہیں۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر سیکورٹی فورسز کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے اور امن کے قیام کیلئے بر سر پیکار نوجوانوں کو خصوصی مبارک باک دی اور انہیں یقین دلایا کہ قوم انکے ساتھ کھڑی ہے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





