چترال(نمائندہ چترال میل)پاکستان پیپلزپارٹی این اے ون چترال سے قومی اسمبلی کے نامزد اُمیدوارسیلم خان اورپی کے ون صوبائی اسمبلی کے حاجی غلام محمدنے وادی ارکاری اورگرم چشمہ کے دورے کے موقع پراوچواوچوگول،بیرزین اورجیتورمیں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پی پی پی چترالی عوام کے ہرمشکل کوآسان کرنے کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں جن کی زندہ مثال عوام کے سامنے روزروشن کی طرح عیان ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی ترقی، خوشحالی فلاح وبہبود اور ملکی سلامتی کیلئے پوری طرح سرگرم عمل ہے جو اس کے کردار کا ایک مستقل حصہ ہے اور یہی کردار اس کی سیاسی مقبولیت میں اضافے کا باعث ہے۔ملک کے عوام کے ساتھ ہمارا یہ عہد ہے پاکستان پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی لیڈر شپ میں متحد ہو کر اس کی ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ہم پارٹی کے اندر اور باہر ان لوگوں کا بھی ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔جوپارٹی کے اندراختلاف پیداکرنے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں مزیدکہاکہ ذوالفقار علی بھٹو شہید کا یہ مشن آج بھی پی پی پی جاری رکھے ہوئے ہے چنانچہ بے سہارا اور غریب خاندانوں کو ہماری حکومت ختم ہونے کے باوجود بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت امداد فراہم کی جارہی ہے۔ یہ اعزاز بھی پاکستان پیپلز پارٹی کو حاصل ہے کہ اس نے تاریخ میں پہلی مرتبہ اتنی بڑی تعداد میں بے سہارا اور غریب خاندانوں کو ایک خاص پروگرام کے تحت مالی امداد فراہم کرکے انہیں زندہ رہنے کا حوصلہ بخشا ہے۔اس موقع پاکستان مسلم لیگ کے سینئررہنماسابق ممبر آدینہ خان سکنہ پرسن مسلم لیگ کوخیربادکہتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کاباقاعدہ اعلان کردیا۔اس موقع پرضلعی صدرعلماء ونگ پی پی پی ضلع چترا ل ممتازعالم دین قاری نظام الدین،ایڈوکیٹ شیرین خان،فیض الرحمن،ممبرتحصیل کونسل یوسی گرم چشمہ خوش محمد،کونسلرمسلم خان اوردیگرپارٹی جیالوں نے خطاب کئے۔
تازہ ترین
- ہومچترال کی باشرافت ماحول کو بے شرافتی اور باحیا ماحول کو بے حیائی کی طرف لے جانے کی کوشش کی گئی ہے جوکہ ناقابل برداشت ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما ؤں کی پریس کانفرنس
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات