چترال (شاہ مراد بیگ سے) جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی امیرمولانا گل نصیب خان کے چھوٹے بھائی زر نصیب خان ساکن ادینزئی لویر دیر کو ان کے کاروباری ساتھی اسرار الدین کے ساتھ چترال پولیس نے جعلی چیک چترال کے ایک باشندے کو تھمانے پر گرفتار کرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق زر نصیب خان اور اسرار الدین نے ایک سال قبل چترال کی رہائشی ٹھیکہ دار ناصر احمد خان کو ایک کروڑ روپے کے چیک دیئے تھے جوکہ اب تک بنک اکاونٹ میں رقم موجود نہ ہونے کی بنا پر کیش نہ ہوسکے جس پر انہوں نے چترال پولیس اسٹیشن میں دھوکہ دہی کے الزام میں پرچہ درج کرادیا۔ ناصر احمد خان نے اپنی ٹھیکہ دار ی کی رجسٹریشن اور دوسرے کاغذات کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے34میں ترقیاتی کاموں کا ٹھیکہ لینے کے لئے زرنصیب خان کو دیا تھا لیکن اس نے غیر قانونی طور پر یہ کاغذات اپنے دوست اسرار الدین ٹھیکہ دار کو دے دیا جس نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 29اور 33کے لئے اس کا غیر مجاز استعمال کیا اور ٹھیکے کا کام حاصل کیا لیکن کام میں نقص کی وجہ سے نیب نے ناصر احمد خان کے خلاف کاروائی کی تو زرنصیب خان نے تحریری اقرار نامہ دے دیا کہ انہوں نے یہ کاغذات ناصر احمد خان کی اجازت کے بغیر استعمال کرادیا۔ ناقص کاموں کی وجہ سے ناصر احمد خان کو ڈیڑھ کروڑ روپے ادا کرنا پڑا جسے انہیں واپس کرنے کا ذمہ زرنصیب خان اور اسرار الدین نے لیتے ہوئے گزشتہ سال کے مئی میں بنک چیک دے دیا تھا جوکہ ابھی تک کیشن نہ ہوسکے۔ زرنصیب خان نے ایڈیشنل سیشن جج چترال کے عدالت میں ضمانت قبل آز گرفتاری کے لئے درخواست دے دی تھی جسے خارج کرنے پر ان کی گرفتاری عمل میں آئی۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





