رحمت کا ہے دروازہ کُھلا مانگ ارے …. مانگ۔۔۔تحریر۔ مبشرالملک

Print Friendly, PDF & Email

٭ لاجواب پیکچ۔
رمضان … کا بابرکت مہینہ دیکھتے ہی دیکھتے … رخصت…ہونے والا ہے۔ مبارک ہیں وہ لوگ جو ان لمحات میں … در رحمت … کی فیوض برکات لوٹ رہے ہیں۔ اور … سیاہ بخت … ہیں وہ لوگ جو … پھسلتے …ہوئے ان… آیام…کی قدر نہیں کر رہے جو … خشک ریت…کی طرح ہمارے ہاتوں سے نکلتے جارہے ہیں ہم سب نے دیکھ لیا ہے کہ … آفتوں کے آیام میں … پیکچ … کے نام پہ چند کوڑیوں یا ایک عدد ترپال اور کمبل کے لیے ہم نے کتنوں کے …حقوق… پہ … ڈاکے… ڈالے ہیں اور کتنے دفاتر میں ممبروں، کلارکوں اور پٹواریوں کے آگے … آنسانی وقار… کی …دھجیاں .. اڑا دیں ۔دوسری جانب ہمارا … سودا… ایک ایسے … مہربان … ذات سے ہے جو پکار پکار کر کہہ رہاہے۔
؎ مایوس نہ ہو یہ تیرے لچ پال کا در ہے ہے کس لیے خاموش کھڑا مانگ ارے مانگ
سال بھر میں جتنی بھی… کوتاہیان… روسوائیاں … نافرامانیاں … بے اعتدالیان…بے اصوالیاں … بے نمازیاں … اور … بے وفایاں … کی ہیں۔ میرے بندے … ایک بار مجھ سے … مانگ … ایک بار … غرور بھرا…سر… ٹیک … دے۔ ایک بار مجھ سے… صلع… کر لے… جہنم… سے اٹھاکر … جنت… میں نہ … پھنیک… دوں تو میرا نام … رحمان و رحیم … نہیں … تو بھائیوں نصف سے ذیادہ رمضان ہم نے گنوا دی اب جو بچا ہے اس کے لیے … اخلاص … کے ساتھ گزارش ہے …کہ اس عظیم پیکچ سے ہمیں ہمارا… نفس … روکنے نہ پائے۔
٭ نفس کی کارستانی۔
ایک سیاسی شخصیت نے بھری محفل میں … اسقال مرحوم بجگی سے کہا… میں یہ نہیں مانتا کہ رمضان میں … شیاطین جگھڑ… لیے جاتے ہیں؟ یہ مسجدوں، گھروں، محلوں۔ دوکانوں اوربازاروں میں روز بروز بات بات پر ہم ایک دوسرے کو …. گالیوں … کا …گلدستہ … پیش کرنے میں دیر

نہیں لگاتے؟ کیا ایک منٹ کی بے صبری کے … طفیل… ایک دوسرے کا … سر … نہیں … پھوڑتے…؟ مرحوم نے اپنے روایتی… ملائم اور دل نشین انداز میں کہا … ُُ شیطان کو قید رکھنا … حق… ہے اس کے تیرے جیسے… چیلے … آزاد جو پھر رہے ہیں کیا یہ … فساد… مچانے کے لیے… کافی … نہیں؟ وہ تو خوش ہے کہ مجے …آرام … ملا جب کہ میرے … جگر گوشے… دھوم مچائے ہوئے ہیں …“
مفسریں اور علماء کرام نے اس نکتے کی یوں وضاحت کی ہیں … شیطان ایک گناہ پر ابھارتا ہے وہ … کاریگر… نہ ہو تو دوسرا، تیسرا … حربہ … استعمال کرتا ہے … اب بندے کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ مختلیف … گناہ… کرنے کی … ترغیب… لذت… حوصلہ… اور … تھپکی … جو اسے دی جارہی ہے… وہ … شیطان علیہ لغت… کی طرف سے ہے۔ اور ایک ہی … گناہ… کو بار بار … مذیدار، دل فریب، چٹخارے دار؛ مرچ مصالے اور … زبیدہ آپا… کی … بریانی … کی طرح جو … پیش… کر رہا ہے… وہ اس کا سب سے بڑا… دشمن… حضرت…. نفس… ہے… ہلذا فرمان ہے …. شیطان کی چالیں نفس کے مقابلے میں … بلبلے … کی حیثیت رکھتی ہیں … اور اسی … نفس … کے ہاتھوں ہم ہر روز … ذلیل… ہو کے الزام … شیطان … کے کھاتے میں ڈال رہے ہیں … جس طرح کمزور، کم ہمت اوربے عمل … پاکستانی… خربوزئے… بھی پکے ہوئے نہ میلں تو اس میں بھی اسے … امریکہ… کی .. چال اور…سازیش… نظر آتی ہے۔
٭٭٭