چترال (نمائندہ چترال میل) پاکستان تحریک انصاف ضلع چترال کے رہنما شاہد احمد، جمیع اللہ، ضیاء الرحمن، اسرارالدین، رضی الدین، محمد حسام، شجاع الرحمن، گوہر، حمید، محمد ایاز، عبدالصبور اور دوسروں نے ضلع چترال کے لئے نئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر کی پوسٹنگ پر صوبائی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ڈاکٹر افتخارالدین کو ان کی نئی ذمہ داریوں کے سنھبالنے پر مبارک باد پیش کرکے اس توقع کا اظہارکیا ہے کہ وہ محکمہ صحت چترال میں انصاف پر مبنی انقلابی تبدیلیاں لائیں گے جوکہ پی ٹی آئی حکومت کی منشور کا اولین ترجیح ہے۔ ہفتے کے روز چترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چند مفاد پرست عناصر نے ہمیشہ پی ٹی آئی کو اپنی انا اور مفاد کے لئے پارٹی کی پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہوئے اب بھی پرانے ڈی ایچ او ڈاکٹر اسرار اللہ کو واپس لانے کی کوششوں میں سرگرم عمل ہیں۔ انہوں نے پی ٹی آئی کے ان عناصر کو سخت تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے قسم کے ہتھکنڈے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ سابق ڈی ایچ او ڈاکٹر اسرا ر اللہ نے ضلع میں محکمہ صحت کو سخت نقصان پہنچایا اور ضلع بھر میں واقع ہسپتالوں ان کی نااہلی کی وجہ سے بدترین حالت میں ہیں۔ انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ضلعی قیادت بشمول صدر عبدالطیف اور ایم پی اے وزیر زادہ ان کے ساتھ ہیں جبکہ وہ ڈاکٹر اسرار اللہ کی بحالی کی صورت میں کوئی بھی قدم اٹھانے کو تیار ہیں۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





