چترال (نمائندہ چترال میل) ڈائرکٹر جنرل کامرس ایجوکیشن خیبر پختونخوا پروفیسر محمدندیم نے کہا ہے کہ کامرس اور منیجمنٹ سائنس کی تعلیم کی اہمیت روز بروز بڑھتی جارہی ہے جس میں تیزی سے بدلتی ہوئی حالات کے ساتھ مطابقت رکھنے اور بین الاقوامی مارکیٹ میں مسابقت کی قوت پیدا کرنے کے لئے ایسے ادارے ہی ماہر افراد پیدا کررہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ خیبر پختونخوا ٹیکنکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ہمیشہ جدیدیت کو مقدم رکھا اور ان اداروں میں زیر تعلیم طلباء وطالبات کی تربیت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ ہفتے کے روز گورنمنٹ کالج آف کامرس اینڈ منیجمنٹ سائنسز چترال میں تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ صوبے کی کامرس کالجوں میں بی۔ ایس پروگرام شروع کئے گئے ہیں جوکہ انتہائی کم فیس پر طلباء کو ان کے گھروں کی دہلیز پر اعلیٰ تعلیم کی سہولت کرنے کی طرف قدم ہے۔ انہوں نے کہاکہ چترال میں اس کالج کو ڈائرکٹوریٹ نے ہمیشہ ترقیاتی کاموں میں اولیت دے دی تاکہ اس دور افتادہ علاقے میں فنی تعلیم کی ذیادہ سے ذیادہ سے سہولیات بہم پہنچ سکیں۔ پروفیسر ندیم نے کالج میں ڈیجیٹل لائبریری کا قیام، موجودہ لائبریری کے لئے مزید کتب فراہم کرنے کا اعلان کیا جبکہ تدریسی اسٹاف کی کمی کو پورا کرنے کے حوالے سے کہاکہ ایک سو سات مختلف ٹیچنگ اسامیوں کے لئے موزون امیدواروں کی چناؤ کے لئے پبلک سروس کمیشن کو بھیجوادئیے گئے ہیں۔ انہوں نے کالج کے پرانے بلڈنگ کو بی۔ ایس بلڈنگ میں تبدیل کرنے کے لئے ضروری فنڈز کی فراہمی کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے یونیورسٹی اور بورڈ کے مختلف امتحانات میں اور کھیلوں اور غیر نصابی سرگرمیوں میں نمایان پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء وطالبات میں تعریفی سرٹیفیکٹ تقسیم کئے۔ اس موقع پر چترال سے صوبائی اسمبلی کے رکن مولانا ہدایت الرحمن نے اسلامی تعلیمات کی روشنی میں تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ وہ تعلیم سے متعلق مسائل کے حل کو اولین ترجیح دے گا اور کالجوں اور سکولوں میں طلباء و طالبات کو تعلیم کے حصول میں بہتر سے بہتر سہولیات میں وہ اپنا بھر پور کردار ادا کرتا رہے گا۔ کالج کے پرنسپل پروفیسر صاحب الدین نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں ضلعے کی ترقی میں کالج کی کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ 1977ء میں اپنی قیام سے اس ادارے نے ہزاروں کامرس گریجویٹ اور تربیت یافتہ افراد ملک کو فراہم کئے جوکہ نہ صرف صوبے اور ملک کے دیگر حصوں میں بلکہ امریکہ، یورپ، اسٹریلیا اور چین میں بھی اس شعبے میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کالج میں مسائل کے حل کے سلسلے میں ڈائرکٹر جنرل پروفیسر ندیم کی ذاتی دلچسپی اور کاوشوں پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر گورنمنٹ کالج آف کامرس مردان کے پرنسپل منظور الحسن نے بھی خطاب کیا جبکہ گورنمنٹ کالج آف کامرس تھانہ ملاکنڈ کے پرنسپل پروفیسر مصنف خان اور پروفیسر ڈاکٹر وارث خان بھی موجود تھے۔ انعامات حاصل کرنے والے طلباء وطالبات میں زہیب عالم خان، نوید خان، عابدنواز، محمد سمیع الدین خان، جنید ِخوشام، صہیب علی ہاشمی، ثناء اللہ، نیاز احمد، منیر احمد، امجد علی، کلثوم بی بی، صاحبہ ناز اور اظہر الدین کے علاوہ برکت علی، عبیرعلی شاہ اور خیر الرحمن شامل تھے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات