چترال(نمائندہ چترال میل) ہفتہ 6اکتوبر کوچترال پولیس لائن کے کانفرنس ہال میں ایک روزہ ٹریننگ کااہتمام کیا گیا جس میں انتہائی قابل تجربہ کار تفتیشی افیسرز،ایڈیشنل ایس پی نورجمال،قانونی واقف کار ڈی پی پی آیاز زرین،تمام ایس ایچ اوزاور چترال انوسیٹیگیشن ونگ کے عملے نے شرکت کی اس ٹریننگ میں اہم امور جس میں انکوائری زیر دفعات 157,156,174ض ف،چالان،زیردفعہ173ض ف،ڈی این اے ٹیسٹ کی تفتیش میں اہمیت،تفتیشی کٹ کے استعمال کے موضوعات پر تفصیلی بحث کی گئی۔
ایڈیشنل ایس،پی نور جمال جس کا شمار قابل تفتیشی افسران میں ہوتا ہے نے تفتیش اور جدید دور میں تفتیشی عمل میں جدید اوزاروں کے استعمال اور انکی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
ڈی پی پی آیاز زرین نے عدالتی امور اور تفتیش کو وقت مقررپر تکمیل کرنے اور قانونی مسائل سے ٹریننگ کے شرکاء کو اگاہ کیا۔اس سیشن میں ٹریننگ میں شریک افسران سے تکنیکی امور جو تفتیش سے متعلق ہیں پر تفصیل سے مباحثہ کیا گیا،اس کے علاوہ سوالات وجوابات کا بھی ایک سیشن رکھا گیا،آخر میں ڈی پی او چترال نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دور حاضر میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے بغیر کوئی بھی کیس حل نہیں کیا جاسکتا۔اُنہوں نے اس سلسلے میں چترال پولیس کوجدید طرز پر ٹریننگ دینے کے سلسلے میں اپنے بریفنگ میں بتایا کہ چترال پولیس کو ہر طرح کی جدید اوزاروں سے لیس کیا جائے گا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات