چترال پولیس نے کراچی شہر سے چھینے گئے اور چوری شدہ پانچ قیمتی گاڑیاں پکڑ لی

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل) چترال پولیس نے کراچی شہر سے چھینے گئے اور چوری شدہ پانچ قیمتی گاڑیاں پکڑ لی ہے جن کی چیسس (chesis)نمبر میں ٹمپرنگ کرکے انہیں نا ن کسٹم پیڈ گاڑی کے طور پر رجسٹرڈ کئے گئے تھے۔ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کپٹن (ریٹائرڈ) فرقان بلال نے ہفتے کے روز چترال پولیس لائن میں مقامی میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ چترال پولیس نے ضلع بھر میں چوری کی گاڑیوں کے خلاف بھر پور کار وائی شروع کی ہے اس سلسلے میں سب سے پہلے پاکستان کے مختلف اضلاع سے چوری ہو نے والی گاڑیوں کاڈیٹا حاصل کیا گیا جس کے بعد پولیس کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی جنہو ں نے پچھلے چند دنو ں میں ضلع چترال کے مختلف علاقوں میں کاروائیا ں کر تے ہو ئے اب تک 5گاڑیاں برآمد کر لئے۔ ان گاڑیوں میں ڈاٹسن، لینڈ کروزر، ہائی ایس اور کرولا کار شامل ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ ایک منظم گروہ ان چوری شدہ گاڑیوں کے کاروبار میں ملوث ہے جوکہ ان گاڑیوں کے چیسس نمبروں میں تحریف کرکے ان کو نان کسٹم پیڈ یعنی افغان سے لائی گئی گاڑی کے طور پر رجسٹرڈ کرکے فروخت کرتے تھے۔ انہوں نے کہاکہ ان گاڑیوں کے مالکان نے کراچی کے مختلف تھانوں میں گاڑیوں کی چوری کے بارے میں ایف آئی آر درج کئے تھے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ان گاڑیوں کے حالیہ مالکان کو ضروری تحقیقات کے بعد گرفتار کئے جائیں گے جبکہ اس نوعیت کی مزید گاڑیاں بھی پکڑے جائیں گے۔