وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ آرمی پبلک سکول پشاور کے بچوں کی شہادت ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، خیبرپختونخوا میں خصوصاً اور عموماً پاکستان میں قیام امن کی تاریخ میں معصوم بچوں کی قربانی جلی حروف سے لکھی جائے گی، ہم آج بھی غمزدہ خاندانوں کے ساتھ غم میں برابر کے شریک ہے اور اس ناقابل تلافی نقصان پر ان کے صبر واستقامت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے 16 دسمبر2014 کو پشاور میں آرمی پبلک سکول کے دلخراش سانحہ کی چوتھی برسی کے حوالے سے جاری اپنے پیغام میں کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ آرمی پبلک سکول کا واقعہ ہمیں اس المیہ کی یاد دلاتا ہے جب دہشت گردوں نے ننھے اور معصوم طالب علموں کو ان کے علمی گہوارے کے اندربے دردی سے قتل کیا اور ایک مکتب کو مقتل میں تبدیل کر دیا وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس دلخراش واقعہ کے بعد پوری قوم اور ادارے دہشت گردی کے ناسور کو معاشرے سے ختم کرنے کیلئے متحد ہوئے حکومتی، سیاسی اور عسکری قیادت نے مل بیٹھ کر اتفاق رائے سے نیشنل ایکشن پلان بنایا جو پرامن خیبرپختونخوا اور پاکستان کی طرف درست اور بروقت اقدام ثابت ہوا صوبائی حکومت نے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے سلسلے میں بہترین کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا گواہ ہے کہ دہشت گردی کی اس جنگ میں قوم کے دیگر سپوتوں کی طرح ہمارے نونہالوں نے بھی جام شہادت نوش کیا ہے وزیراعلیٰ نے کہا کہ 16 دسمبر کا دن متاثرہ والدین کیلئے نہایت کرب کا دن ہے کیونکہ ان کے جگرگوشے سکول گئے مگر واپس گھر نہ آئے۔ انہوں ٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت اس گھڑی میں والدین کے ساتھ ہے ہم نے ماضی میں بھی ان کی ہر طرح دلجوئی کی اور آئندہ بھی انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے صوبائی حکومت APS کے شہدا کے والدین کو خراج تحسین پیش کرتی ہے جنہوں نے صبروتحمل اور استقامت کا پہاڑ بن کر اپنے بچوں کی جدائی برداشت کی ہے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے آرکائیوز لائبریری پشاور میں شہداء سے منسوب یادگار اور تصاویر ہمیں وطن کے ننھے جان نثاروں کی یاد ہمیشہ دلاتی رہیں گی۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





