چترال (محکم الدین) ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر چترال نے کہا ہے۔ کہ مُرغی فروشوں اورگیس بیچنے والے کوطے شدہ نرخنامے سے زیادہ قیمت وصول کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔اورایسے تمام افرادکے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔گذشتہ روزپرائس ریویوکمیٹی کااجلاس ہوا۔جس میں تاجربرادری کے نمائندوں اورصدرتجاریونین چترال شبیراحمدنے شرکت کی۔اس موقع پرمرغیوں اورگیس کے نئے نرخ مقررکئے گئے۔جس کے مطابق مرغی فروش ڈیجیٹل سکیل رکھنے کے پابندہوں گے۔اورزندہ مرغی 190روپے فی کلوگرام فروخت کریں گے۔اسی طرح سلنڈرگیس 11.8کلوگرام کی قیمت1500اورپرچون 149روپے فی کلوگرام مقررکیاگیاہے۔ درین اثناعوامی حلقوں نے ڈی ایف سی چترال سے پرزورمطالبہ کیاہے کہ بازارمیں گلے سڑے فروٹ بیچنے والوں کے خلاف بھی اقدامات اُٹھائے جائیں۔اورروٹی کے وزن اوراس کی پکائی کے معیارکابھی جائزہ لیاجائے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





