چترال (نمائندہ چترال میل)میں شھزادہ افتخار الدین سابقہ M.N.Aچترال اپنی طرف سے چترال کے باشعور عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔۔کہ چترال کے عوام نے 2018ء کے الیکشن میں اگر چہ ہمارے تواقعات کے مطابق خدمت کے اعتراف میں ووٹ نہیں دیے۔ لیکن 1983ء سے میرے خاندان پر بھر پور اعتماد کرتے آئے ہیں۔اللہ کی فضل وکرم سے 2013ء میں چترال کے عوام نے مجھ پر جو اعتماد کیا تھامیں دن رات محنت کر کے چترال کے بڑے بڑے مسائل۔ لواری ٹینل کی تکمیل، بجلی کا مسلہ، ٹیلفون، روڈ اور سیلاب اور زلزلے کے متاثریں کیساتھ اربوں روپے کی امداد اور چترال کے لئے 35میگاوٹ بجلی کی منظوری گیس پلانٹ،کلاش ویلی روڈ، گرم چشمہ روڈ کی منظوری میاں محمد نواز شریف کے چترال کے عوام کے ساتھ محبت اور خلوص کے ثبوت ہیں۔ چترال کے ان بڑے منصوبوں کا افتاح کرنا میرے لئے ایک بڑے اعزاز سے کم نہیں۔ جس پر میں اللہ تعالی کا شکر گذار ہوں۔ یہ تاریخی کام میری کوششون کا نتیجہ ہے۔ انشااللہ ایندہ جب بھی موقع ملا چترال کا عوام کے خدمت کرتا رہوں گا۔ عوام چترال لواری ٹینل، ٹیلفون اور بجلی اور دوسرے منصوبوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے میاں محمد نواز شریف اور میرے لئے دعائیں ضرور دین گے۔
ایک بار بھر آپ سب سپورٹروں اور خیر خواہوں کا شکریہ
وسلام
آپ کا بیٹا شھزادہ افتخار الدین چترال