مینگورہ (فیاظ ظفر) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام کی زیر صدارت کمشنر آفس سوات میں اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ ملاکنڈ ڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنرز، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ ملاکنڈ ڈویژن میں انسداد پولیو مہم، کورونا وبائی صورتحال اور ڈینگی مچھر کی افزائش روکنے کے لئے ڈویژن کی سطح پر کیے گئے اقدامات اور منصوبہ بندی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام کا کہنا تھا کہ انسداد پولیو اور کورونا وبائی صورتحال کے حوالے سے اضلاع کی کارکردگی تسلی بخش ہے۔ نئے ولولے کے ساتھ میدان میں اتریں گے تاکہ دوسری لہر کو ویسے ہی قابو میں رکھا جا سکے جیسے پہلی لہر کے دوران کارکردگی دکھائی گئی۔ سید ظہیر الاسلام کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے مستعدی دکھاتے ہوئے عوام میں شعور کی بیداری کے حوالے سے بھرپور مہم چلائی جائے۔ ماسک پہننے اور پہنانے کا رواج عام کیا جائے اور سماجی فاصلہ یقینی بنایا جائے۔ سماجی فاصلے کے حوالے سے پبلک ٹرانسپورٹ، بازاروں اور سیاحتی مقامات پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے تا کہ وائرس کے پھیلاؤ کو محدود سے محدود کیا جا سکے۔ کمشنر مالاکنڈ ڈویژن نے عوام سے بھی اپیل کی کہ صفائی کی عادت اپناتے ہوئے وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ کمشنر مالاکنڈ ڈویژن کا کہنا تھا کہ ہمیں اللہ تعالی کے حضور سربسجود ہونا ہوگا، استغفار کا ورد کرنا ہوگا اور بیماری کی صورت میں صبر اور شکر سے کام لینا ہوگا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ پورے ڈویژن میں اب تک 270 اموات ہوئی ہیں اور فی الحال 266 ایکٹیوکیسسز ڈویژن میں موجود ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ کیسز دیراپر اور سوات میں رپورٹ ہوئے ہیں جن کی تعداد بالترتیب چھ اور پانچ ہے۔پولیو کے حوالے سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملاکنڈ ڈویژن میں 11 جنوری سے پولیو مہم کا آغاز ہوگا، جس کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ پولیو کے حوالے سے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سرد موسم میں ڈویژن سے دوسرے شہروں کو منتقل ہونے والے بچوں پر خصوصی توجہ دی جائے اور اس سلسلہ میں مربوط حکمت عملی کے ساتھ خاندانوں کے ساتھ رابطہ یقینی بنا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں تاکہ پولیو وائرس کا ملاکنڈ ڈویژن میں داخلہ روکا جا سکے۔ سید ظہیر الاسلام نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مالاکنڈ ڈویژن 2020 میں پولیو فری رہا ہے اور یہ روایت 2021 میں بھی انشاء اللہ قائم رکھیں گے۔اجلاس میں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے ڈینگی مچھر کی افزائش روکنے کے لئے پیشگی اقدامات کرنے کی ہدایت کی اور اس ضمن میں تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اقدامات کرنے اور آگاہی مہم کا آغاز کرنے کے احکامات جاری کیے۔ اجلاس میں کورونا سے جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات