خیبر پختونخواہ فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی چترال ٹیم نے گزشتہ روز مروئی، موری لشٹ اور گولین بازار میں فوڈ سیفٹی انسپکشن کے دوران دکانداروں کو صحت، صفائی اور فوڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی دی

Print Friendly, PDF & Email

چترا ل (نما یندہ چترال میل) خیبر پختونخواہ فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی چترال ٹیم نے گزشتہ روز مروئی، موری لشٹ اور گولین بازار میں فوڈ سیفٹی انسپکشن کے دوران دکانداروں کو صحت، صفائی اور فوڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی دی۔ معائنے کے دوران 76.74 کلو گرام/لیٹر زائد المعیاد اشیاء خوردونوش موقع پرتلف اور 8کلو گرام ممنوعہ پولی تھین بیگ قبضے میں لیا گیا-واضح رہے کہ خیبر پختونخواہ فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی چترال ٹیم لوگوں کو محفوظ خوراک مہیا کرنے کے لئے پر عزم ہے۔