چترال (محکم الدین) چترال کے معروف سیاحتی مقام چترال گول نیشنل پارک میں آگ لگنے سے کئی درختوں کو نقصان پہنچا ہے۔ آگ نیشنل پارک کے جنوبی حصے میں لگی۔ جس نے بڑے ایریے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ تاہم بہت بلندی پر ہونے کی وجہ سے یہ تصدیق نہ ہو سکی۔ کہ آگ سے شاہ بلوط اور دیودار کے جنگلات میں سے کس کو نقصان پہنچا ہے۔ موقع پر موجود ڈپٹی رینجر چترال گول نیشنل پارک شفیق احمد کے مطابق مقامی ٹورسٹ نوجوانوں نے اس ایریے میں قیام کیا۔ اور انہوں نے کھانا پکانے کیلئے جو آگ جلائی۔ جاتے وقت آگ مکمل طور پر نہیں بجھائی۔ جس کے نتیجے میں موجود چنگاری سے آگ بھڑک اُٹھی اور گھاس پوس میں لگی ہے۔ اور آگ پھیل گئی ہے۔ تاہم اس سے شاہ بلوط اور دیودار کے جنگلات بالکل متاثر نہیں ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا۔ کہ تقریبا 15 افراد آگ بجھانے میں لگے ہوئے ہیں۔ اور بہت جلد آگ پر قابو پا لیا جائے گا۔۔ تاہم چترال شہر سے بڑے پیمانے پر نظر آنے والے دھواں سے جنگل کو زیادہ نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔ڈپٹی رینجر کے مطابق آگ لگنے سے جنگلی حیات کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔کیونکہ گرمیوں کے موسم میں تمام جنگلی حیات بالائی جنگلات اور پہاڑوں کی چوٹیوں کی طرف چلے جاتے ہیں۔ واضح رہے کہ مذکورہ نیشنل پارک دُنیا کے اُن نیشنل پارکوں میں شامل ہے۔ جس میں کشمیری مارخور، برفانی چیتا، دیودار کے جنگلات، اور قومی پرندہ چکور پائے جاتے ہیں۔ اور یہ جنگلی حیات کا مسکن ہے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





