چترال (نمایندہ چترال میل)پاکستان تحریک انصاف کے بزرگ رہنما اور ایون کے ممتاز شخصیت محمد علی جناح لال نے کہا ہے۔ کہ چیتر کے مقام پر آرسی سی پُل کی تعمیر صوبائی حکومت کی طرف سے ایک بڑا تحفہ ہے۔ جس کیلئے یونین کونسل ایون کے تمام عوام صوبائی حکومت کے مشکور ہیں۔ لیکن پُل کی تعمیر جس جگہ کی جارہی ہے۔ یہ کسی بھی طرح مناسب نہیں۔ اپنے ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا۔ کہ ایسے پُل روز روز تعمیر نہیں کئے جا تے، اور نہ حکومت بار بار فنڈ فراہم کرے گی۔ اسلئے زیر تعمیر آر سی سی پُل کو دیر پا اور پائیدار بنانے کیلئے موجودہ سسپنشن پُل کے دائیں طرف پہاڑی کاٹ پر تعمیر کیا جائے۔ جہاں پُرانا پیدل پُل ہوا کرتا تھا۔ انہوں نے کہا۔ کہ اس سے سڑک کی چڑھائی بھی ختم ہو گی۔ اور پُل بھی مضبوط ہو گا۔ انہوں نے کہا۔ کہ موجودہ سائٹ کسی بھی صورت موزون نہیں ہے۔ کیونکہ یہاں تعمیر کی صورت میں دونوں طرف سڑک کی چڑھائی بڑے گی۔ خصوصا ایون سائڈ پر سڑک کی چڑھائی میں مزید اضافہ ہوگا۔ جبکہ یہ جگہ بھی غیر محفوظ ہے، انہوں نے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو سے اپیل کی کہ مزید کام سے پہلے اس کو موجودہ پُل کے دوسری طرف منتقل کرکے تعمیر کیا جائے۔ انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا۔ کہ پُل کی تعمیر جلد از جلد ممکن بنائی جائے۔ اور ٹھیکہ دار کو روایتی تاخیری حر بہ استعمال کرنے نہ دیا جائے۔ تاکہ مقامی لوگ اور سیاح نئے پُل کی سہولت جلد از جلد حاصل کرسکیں۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات