بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں چترال لویر اور اپر کے نتایج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے تین،پاکستان پیپلز پارٹی ایک نشست پر کامیابی حاصل کر لی۔

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نما یندہ چترال میل) بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں گذشتہ روز منعقد ہونے والے ضلع اپر چترال اور لوئر چترال کے چار تحصیل کونسل چیرمین شپ کے سرکاری نتائج کیمطابق پاکستان تحریک انصاف نے دونوں اضلاع میں میدان مار لیا ہے۔ اور اس کے تین امیدوار کامیاب ہو گئے ہیں۔ جبکہ تحصیل دروش کے چیرمین شپ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار شہزادہ خالد پرویز نے کامیابی حا صل کر لی۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے اج جاری ہونے والے نتائج کے مطابق اپر چترال میں تحصیل کونسل مستوج کی چیرمین شپ کے امید وار سردار حکیم 12335 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ ان کے قریب ترین حریف پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار امیراللہ 6764ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہے۔ اسی طرح آزاد امیدوار سہروردی خان 5969 آزاد امید وار سید ناصر علی شاہ 1155اور پی ڈی ایم کے امید وار محمد پرویز لال نے 3590 ووٹ حاصل کئے۔ اپر چترال کے تحصیل تورکہو موڑکہو میں پاکستان تحریک انصاف کے میر جمشیدالدین 8373 ووٹ لے کر چیرمین منتخب ہوئے۔ ان کے قریبی حریف جمیعت العلماء اسلام کے فتح الباری 6647 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر آئے۔ پی پی پی کے امیدوار مستنصرالدین 6217، جماعت اسلامی کے جاوید حسین 6573، محمد ہارون آزاد 4619اور فخر الدین آزاد 3222ووٹ حاصل کئے۔ ضلع لوئر چترال کے تحصیل چترال میں شہزادہ امان الرحمن پاکستان تحریک انصاف چترال کے دونوں اضلاع میں سب سے زیادہ ووٹ لے کر کامیاب ہونے والے تحصیل چیرمین بن گئے ہیں۔ انہر ں نے نے 25606 ووٹ حاصل کئے۔ ان کے مد مقابل قریبی حریف مولانا عبدالرحمن جے یو آئی نے13285 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے قاضی فیصل احمد سید 12561 ووٹ لے کر تیسرے اور جماعت اسلامی کے وجیہ الدین 10978 ووٹ لے کر چوتھے نمبر پر رہے۔ آزاد امیدواروں میں رشید احمد نے 1227 اور آزاد امیدوار امیراللہ صرف 698 ووٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔ ضلع لوئر چترال کے تحصیل کونسل دروش کے تمام 56 پولنگ سٹیشنوں کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق شہزادہ خالد پرویز پی پی پی 8548 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ ان کے قریب ترین مدمقابل پی ٹی آئی کے امیدوار حاجی سلطان محمد 8438 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ آزاد امیدوار شیر محمد7475 اور خدیجہ بی بی نے 5928 ووٹ حاصل کئے چترا ل میں انتخابات مجموعی طور پر حسب سابق انتہائی پر امن رہے۔ صرف دروش کے ایک پولنگ سٹیشن پر امیدوار کی طرف سے اعتراض اٹھانے کی اطلاعات ہیں۔