دھڑکنوں کی زبان ،،،،،محمد جاوید حیات ،،،،،،”پر امن ‘ کامیاب الیکشن کے پیچھے کس کا کردار ہے ”
جب سے پاکستان بنا ہے اس ملک میں الیکشن ہوتے رہے ہیں اس کے ل? الگ محکمہ الیکشن کمیشن کے نام سے موجود ہے۔وہ انتظامات کرتا ہے لیکن اس کھٹن اور مشکل ترین عمل کو کامیاب بنانے والے اور بھی ہیں اس میں انتظامیہ’ پولیس ‘ فوج اساتذہ دوسرے محکے کے لوگ صحافی سب شامل ہیں۔ہمارے ہاں الیکشن بہت ٹنشن لاتا ہے عوام بے شعور ہیں نمایندے ہر حربہ استعمال کرنے سے دریغ نہیں کرتے ان کے ذہنوں میں بس کامیابی معیارہے صاف شفاف مفروضے ہیں۔کھوکلے نعروں سے ایک بے چینی کی فضا پیدا کی جاتی ہے۔ انا کا مسلہ منایا جاتاہے۔اگر انتخابات میں معیار پیدا کیا جا? تو یہ ٹنشن کسی حد تک دور ہو سکتی ہے۔مثلا نمایندہ کے ل? تعلیم معیار رکھا جا?۔فیس بڑھایا جا? کم از کم کو?ی اہل بندہ سامنے أجا? گا جس کی کامیابی کے ل? جد و جہد بھی ایک لحاظ معنی رکھتا ہو۔ایسا نہیں ہوتا۔ہر ایک نمایندہ بن کر میدان میں اترتا ہے ہر کو?ی الیکشن لڑنے کا جنون رکھتا ہے تب قربتیں بڑھتی ہیں اور ایک ہلاگلا ہوتا ہے۔حالیہ بلدیاتی انتخابات بھی ایسے پیچیدہ عمل سے گزرے لیکن بہت پر امن رہے جو اس عمل کا حصہ تھے ان کو پتہ ہے کہ انتخابات کے انعقاد میں کتنی محنت کرنی پڑی۔ضلعی انتظامیہ پولیس محکمہ تعلیم کے دفاتر ایک مہینے تک کھلے رہے اور ان محکموں کا عملہ دن رات کام کرتا رہا۔الیکشن کے لی? مواد لانا’ پولینگ سٹیشنوں کا انتخاب’ انتخابی فہرست’ انتخابی عملے کی تربیت کے لیے ماسٹر ٹرینروں کی تربیت پھر ان سے الیکشن عملے کی تربیت کرانا پھر الیکشن سے دو دن پہلے سامان اور عملہ پولنگ سٹیشنوں تک پہنچانا وہاں پر عملہ کی محنت ساری رات جاگنا بغیر کچھ کھا? پیے وقت گزارنا پولیس کی ساری رات سکیورٹی دینا ریٹرننگ أفسروں کا مسلسل رابطے میں رہنا پل پل کی خبر لینا اور مسا?ل حل کرنایہ بظاہر ناممکن کام ہیں ان کو ممکن بنانا کسی معجزے سے کم نہیں لیکن ممکن بنایا گیا بنایا جاتا رہا ہے۔اس الیکشن میں بھی یہ معجزہ دکھایا گیا اورآخر عملے کے ہاتھوں میں 4500روپے تھما کر ان کورخصت کیا گیا۔زمہ دار قوم یا حکومت یا کسی کم از کم جیتے ہو? نمایندے نے سوش?ل میڈیامیں بھی شکریے کے دو لفظ نہ لکھے کہ بڑا کام احسن طریقے سے انجام پایا۔میں اپر چترال کے ایک دور سٹیشن میں تھا۔میرا عملہ جاگتا رہا میری پولیس میرے ساتھ مستعد رہی بلکہ پولیس کانسٹبل منور جو 22 سال کا جوان رغنا تھا
صبح سویرے سب سیپہلے میریجوتے پالش کرتا افرین ہے چترال پولیس کی تربیت پر۔۔پولس حوالدار ایک شریف ترین انسان تھے قربان نظر بیگ جیسی شخصیت چترال پولیس کی شان ہوگی۔میرا عملہ’ گاوں کے لوگ جھنوں نے بڑے اچھے کردار کا مظاہرہ کیا ڈرائیور مجیب جو میرے ساتھ ڈیوٹی پر تھا ایک زمہ دار انسان تھا۔سب کہنے کا مطلب ہے یہ کہ اس مشکل کام کو آسان بنانے میں ان سب کا کردار ہے ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں بیٹھے عملے کی شرافت دیدینی تھی الیکشن کے سامان تقسیم کرتے وقت اور وصول کرتے وقت وہ جس شرافت کا مظاہرہ کر رہے تھے اس کی مثال نہیں ملتی۔میرے سٹیشن تریج پائین کے لوگوں نے امن کی مثال قائم کی ہمارے ساتھ بھر پور تعاون کیا۔مجھے یہ سب اچھا لگا دو دن مسلسل محنت کے بعد تھکن محسوس نہیں ہو?ی۔ صبح نو بجے تھے کہ ٹی ایم او شفیق کے دفتر بونی پہنچے انھوں نے مجھے بیٹھایا اور اس کے عملے نے خود میرے سامان اٹھا کر جمع کیا مجھے اچھا لگا میں نے Ac صاحب سے چند منٹ مانگے کہ مذید مجھے معلومات فراہم کرے تاکہ میں اور بھی کارکردگیاں گنوا سکوں اور ان کی شاندار خدمات لوگوں تک پہنچا سکوں تاکہ عوام ان پہ فخر کرے۔۔لیکن Ac صاحب کے پاس وقت نہیں تھا۔۔بڑے لوگوں کے پاس چھوٹوں کو دینے کے ل? صرف وقت ہوتا ہے اور چھوٹوں کے پاس بڑوں کو دینے کے ل? احترام عزت اور دعا کے علاوہ نیک خوہشات ہوتی ہیں۔وہ چھوٹے خوش قسمت ہیں جن کے حصے میں بڑوں کا کو?ی پانچ منٹ آ?۔میں Ac صاحب کے آفس میں چند منٹ بیٹھا رہا پھر باہر نکلا۔۔کاش رب نواز صاحب کے پانچ منٹ میرے حصے میں آتے۔۔۔مجھے اس سارے عمل میں سرگرم لوگوں پر فخر ہے۔جیتنے والے نمایندوں کو تہنیت اور ہارنے والوں کو حوصلے کی نصیحت ہے۔۔کیونکہ زندگی جد و جہد کا نام ہے اس ل? اس کی منزل جیت نہیں ہار ہے۔۔۔۔
تازہ ترین
- ہومڈی۔پی۔او لوئر چترال ریشم جہانگیر کی زیرِ صدارت اہم کرائم میٹنگ کا انعقاد
- ہومڈی پی او چترال اپر کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ، منشیات کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنانے اور عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایات
- مضامیندادبیداد۔ مسائل کا حل۔ ڈاکٹرعنایت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر کی صدارت میں ڈسٹرکٹ پولیس لویر چترال کی طرف سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں چترال تحصیل کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی
- ہومنیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں داخلہ حاصل کرنے والی طالبہ کی حوصلہ افزائی، ڈی پی او چترال اپر کی جانب سے کمنڈیشن سرٹیفکیٹ اور کیش ریوارڈ
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔قناعت سب سے بڑی نعمت۔۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندادبیداد – نظم و نسق کی کامیابی۔ ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی
- ہومڈی پی او لوئر چترال کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد،،یہ کھلی کچہری بروزِ بدھ، شام 4:00 بجے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ، لوئر چترال میں منعقد ہوگی
- ہومڈی پی او چترال اپر کی جانب سے ڈپٹی کمشنر محمد عمران خان کے اعزاز میں الوداعی تقریب
- ہومچترال کے خوبصورت سیاحتی مقام گرم چشمہ کے نوجوان آرٹسٹ شیر احمد المعروف شیرو کی یاد میں علاقے کے ممتاز درسگاہ پامیر پبلک سکول اینڈ کالج میں ایک روزہ آرٹ ایگزبیشن کا انعقاد ک










