چترال (نمائندہ چترال میل) وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی وزیر زادہ کی کوششوں سے چترال کے طول وعرض میں حالیہ بلدیاتی انتخابات میں ویلج کونسل کے چیرمین منتخب ہونے والوں کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور ہفتے کے روز گورنرز کاٹج کے سبزہ زار میں منعقدہ تقریب میں پانچ ویلج کونسلوں کے چرمین اور درجنوں کونسلروں نے پی ٹی آئی میں شامل ہونے اور عمران خان کا مکمل ساتھ دینے کا اعلان کردیا۔ پارٹی کی سینئر قائدین عبداللطیف اور اسرارالدین صبور کی موجودتھے۔ پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کرنے والے چیر مینوں میں ویلج کونسل دومون بروزکے عبداللہ جان، پرسان کے حاجی نوروز خان،براس خان بریر، امان اللہ بروز اور کونسلروں میں اعجاز احمد کوغوزی، ندیم خان اورجعفریاد خان سوسوم،، فخرعالم یوتھ کونسلر بروز،احترحسین چمرکھون، شیر افضل خان پرسان، رحمت حسین کالاش اقلیتی کونسلر, آمین شاہ جنرل کونسلر آیون، اور کئی دوسرے شامل تھے۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں وزیر زادہ نے وزیر اعلیٰ محمود خان کی طرف سے نومنتخب چیرمینوں اور کونسلروں کو مبارک باد پیش کیا اورانہیں پی ٹی آئی میں شمولیت پر شکریہ بھی ادا کیا۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس کھٹن دور میں ان کا پی ٹی آئی میں شامل ہونا قابل قدر بات ہے جب بیرونی ایجنڈا رکھنے والے سیاسی رہنماؤں نے عمران خان کے خلاف ایکا کرتے ہوئے ان کے خلاف سازشوں میں اپنی حد سے بھی آگے بڑھ چکے ہیں اور عدم اعتماد کی تحریک لاکر اپنے بیرونی آقاؤں کی خوشنودی حاصل کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے چترالی عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے اعلیٰ سیاسی بصیرت کا مظاہر ہ کی اور چار تحصیلوں میں سے تین میں بھاری اکثریت سے تحصیل چیرمین منتخب کیا جبکہ ایک میں صرف چند ووٹوں کے فرق سے پی ٹی آئی کے امیدوار کو کامیابی نہ ہوسکی جس میں مخالف امیدوار نے ہلڑ بازی کی اور پولنگ کو متاثر کیا۔ انہوں نے پی ٹی آئی کے صف میں شامل ہونے والے نومنتخب بلدیاتی نمائندوں کو یقین دلایا کہ ان کو ترقیاتی فنڈ کی دستیابی میں کسی مشکل کا سامنا ہونے نہیں دیا جائے گا اور ترقی کا عمل ان کے ہاتھوں جاری رہے گا۔ اس موقع پر عبداللطیف اور اسرار الدین صبور نے تمام چیرمین اور کونسلروں کو پارٹی میں خوش آمدید کہا اور انہیں عمران خان کے قافلے میں شمولیت کو پارٹی کے لئے نیک شگون قرار دیا۔
تازہ ترین
- ہومداد بیداد۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔عبد الغنی دول ما ما
- سیاستتحصیل کونسل چترال کے اجلاس میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے حالیہ بارشوں کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کی اسیسمنٹ کی تاریخ میں کم ازکم دس دن کی توسیع کا مطالبہ کرتے ہوئے موجودہ طریقہ کار پر بھی عدم اطمینان کا اظہا رکیا گیا
- ہومترال شہر اور مضافات کے سینکڑوں تندورمالکان نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ چترال کی علاقائی مشکلات اورحالات کو پیش نظر رکھ کر روٹی کا پرانا نرخ بحال کردے
- Uncategorizedداد بیداد۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔چارویلو رحمت ولی خان مر حوم
- ہومحالیہ بارشوں اور قدرتی آفات کے حوالے سے چترال سے تعلق رکھنے والے ایم این اے غزالہ انجم وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے ملاقات کرکے اہالیان چترال کی مشکلات سے آگاہ کیا۔
- ہومحالیہ بارش اور برفبار ی کے نتیجے میں عوامی مشکلات کے بارے میں پارٹی کی ہائی کمان سے رابطہ کرکے فوری طور پر ریلیف پیکج کی فراہمی کا مطالبہ ۔ عبدالولی خان عابد ایڈوکیٹ
- ہومصحافی کسی بھی علاقے میں عوام کے آنکھ اور کان کی حیثیت رکھتے ہیں ۔۔ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر لویر چترال افتخار شاہ
- ہوملویر چترال کے دروش ٹاؤن کے گاؤں شیشی آزوردام،حفیظ آباد، جزیر دوری میں کئی دنوں کی مسلسل بارش کی وجہ سے زمین سرک گئی جس کے نتیجے میں تین گھر وں سمیت ایک جامع مسجد مکمل طور پر مٹی تلے دب گئے
- ہومبارش کی وجہ سے مزید تین دن سکول بند رہیں گے۔ نوٹیفیکیشن جاری
- ہومچترال کے طول وعرض میں گزشتہ 24گھنٹو ں سے مسلسل بارشوں کی وجہ سے مختلف مقامات پر دو افراد جان بحق ہوگئے اور کئی گھرمنہدم ہوگئے