چترال (نمائندہ چترال میل)ممبرصوبائی اسمبلی حلقہ PK-90سیدسردارحسین شاہ نے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ خیبر پختونخواہ اسمبلی میں مالی سال 2017-18ء کیلئے صوبے کا 603 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش کر دیا گیا جس میں PK-90کے تمام زیرتعمیرتمام منصوبوں میں کام جاری رکھنے کی ہدایت کی اور86چھوٹے بڑے پراجیکٹس اے ڈی پی میں شامل کیاگیا۔جس سے گذشتہ سیلاب اورزلزے سے تباہ شدہ سٹرکوں،پلوں،آبپاشی کے نہروں،اب نوشی کے لائیوں اوردیگربحالی کے کاموں کومکمل کیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ زیرتعمیرجاری ترقیاتی منصوبوں کوجلدازجلدمکمل کریں گے تاکہ عوام ان منصوبوں کے ثمرات سے مستفیدہوسکیں۔اپرچترال میں تعمیرات کے زیرانتظام جاری عوامی منصوبو ں کومکمل کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اُٹھائے کرتکمیل کویقینی بنائیں گے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ انفراسٹریکچر کی تعمیر جدید خطوط کے مطابق کرنا دور دراز علاقوں میں صحت، تعلیم اور دیگر بنیادی سہولیات کو یقینی بنانا ہے۔ خواتین کو تعلیم کے بہتر مواقع فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے جس میں کمیونٹی اور عمائدین کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





