چترال (نمائندہ چترال میل) آل پاکستان مسلم لیگ کے لئے سلطان وزیر کو صدر مقرر کرنے پر ضلع سطح پر پارٹی کے تمام عہدیدار احتجاجاً پارٹی سے مستعفی ہوگئے اور آئندہ لائحہ عمل جلد ہی طے کرنے کا فیصلہ کرلیاجبکہ مستعفی ہونے والوں میں پارٹی کی مرکزی سطح پر جنرل سیکرٹری خواتین ونگ تقدیرہ اجمل بھی مستعفی ہوگئی۔ پیر کے روز مقامی ہوٹل میں سابق ضلعی صدر شہزادہ خالد پرویز کے زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں اس بات پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا کہ مرکزی اور صوبائی قیادت کی طر ف سے انہیں بار بار نظر انداز کیا جارہا ہے اورضلعی صدر اور سیکرٹری مقرری کئے جارہے ہیں۔ پارٹی کے ساٹھ سے ذیادہ عہدیداروں نے کہاکہ چترال وہ واحد ضلع ہے جہاں اس پارٹی کا فعال تنظیم موجود ہے جہاں پارٹی کا منفرد ایم این اے کے علاوہ ضلع کونسل اور تحصیل کونسلوں میں بھی خاطرخواہ نمائندگی موجود ہے۔ مشتعل عہدیداروں نے کہاکہ پارٹی کی مرکزی اور صوبائی قیادت بیوروکریسی کے اسٹائل میں پارٹی کے امور کو چلانے کی کوشش کررہے ہیں جوکہ پارٹی کے لئے تباہ کن ثابت ہوسکتی ہے۔ اجلاس میں متفقہ طورقرار دادکے ذریعے اس امر کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی کہ بار بار صوبائی اور مرکزی قیادت کی طرف سے ضلع چترال کے پارٹی عہدیداروں کو تبدیل کیا جاتا ہے۔ اور کبھی کسی کو صدر کسی کو جنرل سیکریٹری مقرر کیا جاتا ہے۔ مگر کبھی بھی چترال کے مخلص کارکنان سے مشور ہ نہیں کیا گیا۔جس کی وجہ سے درجنوں مخلص کارکنا ن پارٹی چھوڑکر دوسری پارٹیوں میں شامل ہوگئے۔اور پارٹی کو چترال میں شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ قرارداد میں حالیہ فیصلہ میں بھی پارٹی عہدیداروں اور ورکروں کو نظر انداز کرنے کوپارٹی کے خلاف ایک سازش قرار دیا گیا۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ دو سالوں کے اندر ضلعی سطح کے عہدیداروں کو کئی دفعہ تبدیل کیا گیا جس کی وجہ سے ضلعی جنرل سیکریٹری اورمعروف سیاسی شخصیت چیئرمین فیض الرحمن نے بھی درجنوں افراد کو لیکر عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ اندرونی ذرائع کے مطابق مستقبل قریب میں بھی آل پاکستان مسلم لیگ کے ضلعی عہدیداران نے پاکستان مسلم لیگ (ن)میں شامل ہونے کا عندیہ دئیے ہیں۔دریں اثنا چترال کے کارکنان سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی خواتین ونگ کے جنرل سیکریٹری تقدیرہ اجمل رضاء خیل نے بھی اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔ اجلاس میں ضلعی صدر شہزادہ خالد پرویز کے علاوہ منیر احمد سینئر نائب صدر، صدیق احمد سیکریٹری، محمد ولی شاہ سیکرٹری اطلاعات و فنانس، حاجی میر گلزار ضلعی جنرل سیکریٹری، نواب خان صدر تحصیل گرم چشمہ، حاجی نازنین صدر دروش، حاجی غفار خان، سفیر اللہ جنرل سیکریٹری تحصیل مستوج، شرف الدین سینئر نائب صدر سب ڈویڑن مستوج، قمر الدین شاہ، کشافت یونس صدر سب ڈویڑن مستوج، میر رحیم نائب صدر چترال، حصول بیگم صدر خواتین ونگ چترال ودیگر شامل تھے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات