قاری وقار احمد چترالی کی زیر سرپرستی آل چترال محفل حسن قرأت و مقابلہ حمد ونعت کا انعقاد، سینئر صوبائی وزیر بلدیات عنایت اللہ خان سابق ایم این اے چترال،مولانا عبدالاکبر چترالی اور دسٹرکٹ ناظم چترال حاجی مغفرت شاہ کی خصوصی شرکت

Print Friendly, PDF & Email

لاہور (نمائندہ چترال میل)قاری وقار احمد چترالی کی زیر سرپرستی آل چترال محفل حسن قرأت ومقابلہ حمد ونعت بروز جمعرات بعدنماز عصر آڈیٹوریم ہال منصور ہ لاہور میں منعقد ہوئی۔محفل میں مرکزی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ،صوبائی وزیر بلدیات کے پی کے عنایت اللہ خان،ضلع ناظم چترال حاجی مغفرت شاہ کے علاوہ چترال سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام، طلبائے عظام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی چترال کے معروف قاری وقار احمد چترالی کی زیر سرپرستی محفل حسن قرأت ومقابلہ حمد ونعت کا مقابلہ کا نعقاد کیا گیا جس میں چترال سے تعلق رکھنے والے مدارس اور سکول و کالج کے طلبائنے کثیر تعداد میں شرکت کی. کامیاب ہونے والے طلباء میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے.سامعین میں قرعہ اندازی کے زریعے موبائل انعامات بھی دئے گئیپہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے خوش نصیبوں کو انعامات بھی دئے گئے.پروگرام میں دروش پبلک سکول کے طلباء نے بھی اپنے استادوں کی قیادت میں شرکت کی پروگرام سے عنایت اللہ خان،مولانا عبدالاکبر چترالی اور حاجی معفرت شاہ نے خطاب کیا