چترال(نمائندہ چترال میل)اہلیان موڑدہ چترال کی طرف سے مقامی جامع مسجدمیں جمعرات کی شب ایک عظیم الشا ن ختم نبوت ﷺکانفرنس کا انعقاد کیا گیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علماء اکرام نے ختم نبوت اور سیرت انبی کے مختلف پہلو وں پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریم ﷺکو اللہ تعالی نے دونوں جہانوں کے لئے سردار بنا کر بھیجا آ پ اللہ تعالی کے آخری نبی ہے اور جو اختیارات مقام و مرتبت اللہ تعالی نے آپ کو عطا کی ہے وہ مقام حضر ت آدم ؑسے لیکر آخری انسانیت تک کسی کو حاصل نہیں اور جو کوئی آپ ﷺکے کمالات میں سے کسی کا مال کو آپﷺ کے اعلاوہ کسی اور میں تلاش کریں اُس کا یہ عمل شریعت کی روسے مردود اور ختم نبوت سے متضاد ہے علماء اکرام نے مسلمانوں بالخصوص نوجوانوں سے کہا کہ موجودہ دورمیں جہاں آئے روز نئے نئے فتنے جنم لے رہے ہیں ایسے حالات میں ہم پر لازم ہے کہ ہم اپنے مذہب عقائد اور نظریات سے وابستہ گی کو مظبوط تر بنائے تاکہ کو ئی بھی سازش یاسازشی ہمارے عزم و استقلال کو متزلز نہ بنا سکے۔کانفرنس نے شیخ القرآن مولانا ولی محمد ضیف نوجوان عالم دین مولانا سلیم اللہ خان اور ضلعی سیرت کونسل چترال کے چیر مین حافظ نواز مدنی و دیگر نے خطا ب کیا کانفرنس میں چترال کے معروف نعت خواں عبدالغنی عرف دول ماما قاری ثناء اللہ اور صبغت اللہ نے اپنے محسور کن آواز میں کلام پیش کرکے ماحول کو پر نور بنایا کانفرنس رات گئے تک جاری رہا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات