نان کیسٹم پیڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن پولو گراؤنڈ میں جاری، جو تیس اگست تک جاری رہے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل)اکیس آرمی ڈویژن ملاکنڈ نے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے مالکان کو آگاہ کیا ہے کہ ان گاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے پولوگروانڈ چترال میں جاری ہے جہاں وضع کردہ ضابطہ کار کے مطابق کاغذا ت اور گاڑی کی تفصیلی معائنہ کرنے کے بعد رجسٹریشن جاری کئے جارہے ہیں جس کا سلسلہ 30اگست 2017ء تک جاری رہے گا۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے مالکان کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ تک اپنی گاڑیوں کی رجسٹریشن کرائیں ورنہ غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو پکڑ کر گاڑی مالکان کے خلاف سخت سے سخت کارروا ئی کی جائے گی۔