چترال(محکم الدین) چترال کے معروف جنگل ژاژگا میں آگ لگنے سے سینکڑوں دیودار کے درخت جل کر خاکستر ہو گئے۔ جبکہ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہو سکی ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق کیسو کے جنگل ژاژگا کے مقام پر پرشتوٹیک سے ملحق پولیردووٹیک میں گذشتہ رات آگ لگی۔ جس سے ذرائع کے مطابق ایک وسیع رقبے پر پھیلے ہوئے دیودار کے جنگلات آگ کی لپیٹ میں آئے اور جل کر خاکستر ہو گئے۔ اور مزید جنگلات کے جلنے کا سلسلہ جاری ہے۔ مذکورہ جنگل کا ایک سرا جنجریت کوہ سے جا ملتا ہے اور انتہائی گھنے جنگل کے نام سے جانا جاتا ہے۔ آگ بجھانے کیلئے مقامی لوگ جنگل کی طرف جا چکے ہیں۔ تاہم آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔ اور آگ بجھانے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ چترال میں ہر سال جنگل میں آگ لگنے کے واقعات ہوتے ہیں۔ لیکن محکمہ فارسٹ کے پاس آگ بجھانے کے لئے کوئی سسٹم موجود نہیں ہے۔ جس کی وجہ سے آگ لگنے کے ایسے واقعات میں کروڑوں روپے مالیت کے قدرتی جنگلات آگ کی نذر ہو جاتے ہیں۔ ادارے کی طرف سے ایسے واقعات کا سبب بننے والے افراد کی تفتیش اور مرتکب افراد کو سزا دینے کا بھی عمل موجود نہیں۔ جس کی وجہ سے قدرت کے یہ نایاب باغات دن بدن تباہ ہو رہے ہیں۔ جبکہ دوسری طرف حکومت ان کی افزائش کے نام پر اربوں روپے خزانے سے خرچ کرتی ہے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





