چترال (نمائندہ چترال میل)برطانوی شاہی جوڑے نے وادی چترا ل میں صدیوں سے بسنے والے کالاش قبیلے کے روایتی رہن سہن کا مشاہدہ کیا۔ شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن اپنے مختصر قیام کے دوران چترال میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات، سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں کی استعداد کار کے علاوہ موسمیاتی تبدیلیوں کے گلیشیئرز پر اثرات کا بھی جائزہ لیتے رہے۔وادی بمبوریت آمد پرآغاخان ایجنسی فارہبیٹاٹ چترال کے ریجنل ایمرجنسی مینجمنٹ پروگرام افیسر محمدولی نے شاہی مہمان کو کلائمیٹ چینج کے باعث ہونے والے اثرات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں یہ خطہ سب سے زیادہ متاثر ہے اور مستقبل میں بھی بھیانک قسم کے خطرات سے دوچار ہے جس کے لئے ابھی سے تیاری کرنے اور کمیونٹی کو موبلائز کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ آغاخان ایجنسی فارہبیٹاٹ(آکاہ) چترال میں گذشتہ 20سالوں سے قدرتی آفات سے نمٹنے اور مقامی لوگوں میں آگہی پیدا کرنے کے ذریعے نقصانات کو کم سے کم کرنے کیلئے مسلسل جدوجہدکررہے ہیں اس وقت چترال بھرمیں 20ہزارتک والنٹیئرز رضارکوں کوتربیت دی گئی ہے جن میں ہرقسم کی قدرتی آفات سے نمٹنے کی صلاحیت موجود ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ہمارے تربیت یافتہ والنٹئرزقدرتی آفات جو کہ سیلاب زلزلوں و دیگر مصائب کی شکل میں آنے کی صورت میں اس کا مردانہ وار مقابلہ کر سکتے ہیں تاکہ جدید تقاضوں کے مطابق حکمت عملیاں اپنا کر زیادہ سے زیادہ جان و مال کو محفوظ کیا جا سکے۔اس موقع پرشہزادہ ولیم نے ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ہم ان اثرات سے یہ سیکھیں گے کہ اس عالمگیر تباہی سے کیسے نمٹا جائے اور ان تبدیلیوں کی رفتار کو کیسے سست کیا جائے۔برطانوی شاہی جوڑے نے کوہ ہندوکش کے برف پوش پہاڑوں اور وہاں کے خوبصورت نظاروں کا فضائی جائزہ بھی لیا۔اس موقع پرآغاخان ایجنسی فارہیبٹاٹ کے ایمرجنسی رسپانس ٹیم قدرتی آفات سے نمٹنے کے حوالے سے مشق کرنے کے لئے تیارتھے
تازہ ترین
- ہومچترال کی باشرافت ماحول کو بے شرافتی اور باحیا ماحول کو بے حیائی کی طرف لے جانے کی کوشش کی گئی ہے جوکہ ناقابل برداشت ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما ؤں کی پریس کانفرنس
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات