چترال (نمائندہ چترال میل) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج معظم خان نے کہا ہے کہ صحت مند ذہن کے لئے صحت مند جسم کا ہونا ضروری ہے جس کے لئے کھیل اور جسمانی مشاعل بنیادی اہمیت رکھتے ہیں اور کھیلوں کے ذریعے نظم وضبط اور قوت برداشت کا مادہ پیدا ہوکر پروان چڑھتا ہے۔جمعرات کے روز اپر چترال ضلعے کے ہیڈکوارٹرز بونی کے مقام پر محکمہ تعلیم کے زیر سرپرستی انٹرا ڈسٹرکٹ سپورٹس گالا کی افتتاحی تقریب سے مہمان خصوصی کے طور پر خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ محکمہ تعلیم نے اپر چترال میں پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر وں کے طلبائکے لئے کھیلوں کے مقابلے کا انعقاد کرکے ایک احسن قدم اٹھائی ہے جسے رنگا رنگ اور دلچسپ بنانے اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی میں اپر ضلع چترال انتظامیہ بھر پور تعاون کرے گی۔ انہوںنے کھلاڑیوں پر بھی زور دیا کہ وہ اپنے آپ میں سپورٹس مین شپ سپرٹ پیدا کریں اور کھیل کود اور پڑہائی میں ایک توازن پیدا کریں تاکہ ان کی زندگی کامیابی سے ہمکنار ہوسکے۔ انہوںنے فٹ بال، کرکٹ اور دوسرے کھیلوں کا باقاعدہ افتتاح کیا۔
تازہ ترین
- ہومچترال کی باشرافت ماحول کو بے شرافتی اور باحیا ماحول کو بے حیائی کی طرف لے جانے کی کوشش کی گئی ہے جوکہ ناقابل برداشت ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما ؤں کی پریس کانفرنس
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات