چترال (ارشاد اللہ شاد ؔ) جامعہ اسلامیہ ریحانکوٹ چترال میں طلبہ کی دستار بندی کی پر رونق تقریب آج مورخہ 6مئی بروز ہفتہ بعد از نماز مغرب استاد الحدیث مولانا فیاض الدین کی زیر صدارت منعقد ہوئی۔پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاو ت کلام پاک سے شروغ ہوا۔ چترال سے تعلق رکھنے والے 22حفاظ کرام کی دستار بندی کی گئی اور طلباء کو خصوصی انعامات بھی دئے گئے، اور درجہ ثالثہ سے 11طلباء کو انعامات دئے گئے، اور تقریری مقابلوں میں حصہ لینے والے 5طلباء کرام کو بھی انعامات سے نواز دئے گئے۔ اس کے بعد مہمان خصوصی مولانا فیاض الدین نے قرآن اور حافظ قرآن کی اہمیت کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی، اور مدرسہ کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ آئے روز معاشرے میں بچوں کی تربیت اور اصلاح ہر والدین کی اولین ذمہ داری ہے۔ ہمیں اس معاشرے کی صحت مند بنانے کیلئے اس قول کو اہمیت دیکر ایک بچے کو آنے والے کل کا ایک بہترین انسان بنانا ہوگا تاکہ وہ ایک اچھا سمجھدار انسان بن سکے، بچے مستقبل کا سرمایہ ہے۔ اسلئے یہ بات نہایت ہی اہم ہے کہ ان کی پرورش کیلئے اچھے ادارے کی کوشش جہاں اسلامی دینی نظم و ضبط کی پہلوؤں کو سیکھ لیں۔ ماحول دینی ہو تو اس کا اثر بچے کی ذہن کو متاثر کرتا ہے ورنہ عموماََ نئی نسل اپنے مذہب اور دین سے کوسوں دور نظر آرہی ہے۔ بچوں کی بہترین مستقبل کا ضامن یہی دینی مدارس ہے۔ اجلاس میں قرب و جوار سے آنے والے مہمانوں کا ہجوم تھا۔ تقریب کا اختتام باقاعدہ اجتماعی دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات