سوات (نمائندہ چترال میل)خیبر پختونخوا کے وزیر کھیل، ثقافت، میوزیم و امورنوجوانان اور پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ریجن کی صدر محمود خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت صوبے میں غریب عوام کو مفت طبی فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے اور اس مقصد کے لئے تورغر سے لے کر ڈی آئی خان اور چترال تک ہسپتالوں کو عملہ، ادویات اور مشینری فراہم کر دی گئی ہے، اس کے علاوہ انصاف صحت کارڈ کی سہولت تقریبا 18لاکھ افراد کو فراہم کی گئی ہے جس سے تمام ہسپتالوں میں ان کی مفت علاج معالجہ کی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بی ایچ یو دارمئی مٹہ سوات کو دس کروڑ روپے کی لاگت سے اپ گریڈ کرنے کے موقع پر موجود لوگوں سے بات چیت کے دوران کیا۔ اس موقع پر تحصیل ناظم عبداللہ خان، نائب ناظم محمد حکیم خان، ضلعی و تحصیل کونسلر ز کے علاوہ عمائدین علاقہ بھی موجود تھے۔محمود خان نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے کے دور دراز علاقوں کے عوام کو ہر قسم سہولیات فراہم کرنے کے لئے مثبت اقدامات اٹھا رہی ہے جس سے محروم او رپسے لوگوں کی مایوسی ختم ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل مٹہ میں گزشتہ چار سال کے دوران تقریباً ساڑھے چودہ ارب روپے کی لاگت سے مختلف ترقیاتی منصوبے مکمل کئے گئے ہیں جن میں چاکیتل برابڑو، سولتاًً روڈ، پینے کے صاف پانی کے 22ٹیوب ویلز، سیلابوں سے بچاؤ کے حفاظتی پشتہ جات، باغ ڈھیری اریگیشن چینل، سول چینل چوپریال، مٹہ تا فاضل بانڈہ روڈ وغیرہ کے منصوبے شامل ہیں جس سے ماضی میں نظر انداز کئے گئے او رمحرومی میں مبتلا لوگوں کی محرومی کم کرنے میں مدد ملے گی اور یہاں کے باشندے بھی سکھ کی زندگی بسر کر سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ 2018ء کے عام انتخابات میں پی ٹی آئی سابقہ کامیابی کی طرح ایک بار پھر برسراقتدار آئے گی۔ محمود خان نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی معیشت بہتر ہو رہی ہے۔ بیرونی ممالک کی خیبر پختونخوا میں سرمایہ کاری سے ایک نیا دور شروع ہونے والا ہے جس میں تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار کے بے شمار مواقع ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد اسلامی تعلیمات کے مطابق معاشرے سے سماجی برائیوں کا خاتمہ ہے اور اس سلسلے میں ہم بتدریج کامیابی کی طرف گامزن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج استاد، پولیس اور پٹواری پرکوئی سیاست نہیں کر سکے گا، اس کے لئے باقاعدہ نظام وضع کیا گیاہے، اساتذہ کی کمی کو پورا اور غیر حاضری کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا یہی وجہ ہے کہ ہم نے عوام کا اعتماد بحال کیا ہے، ان میں سیاسی شعور بیدار ہو چکا ہے او راب وہ کسی کے پرفریب نعروں میں آنے والے نہیں۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات