مردان (نمائندہ چترال میل)خیبر پختونخوا کے وزیر تعلیم محمد عاطف خان نے یقین دلایا ہے کہ اساتذہ کے جائز مسائل کے حل کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے تاہم اساتذہ کا بھی فرض ہے کہ وہ اپنے فرائض پوری دیانتداری سے انجام دیں اور سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم غریب عوام کے بچوں کی تعلیم وتربیت ایسے انداز سے کریں کہ وہ بھی مقابلے کی دوڑ میں ایلیٹ اداروں کے بچوں سے مسابقت کرسکیں۔۔وہ اپنی اقامتگا ہ پر انصاف ٹیچرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے صدر سراج الدین سے بات چیت کررہے تھے جنہوں نے صوبائی وزیر تعلیم سے ملاقات کی اور ان سے اساتذہ کے مسائل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔عاطف خان نے کہا کہ حکومت اساتذہ کی تربیت پر بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے اور بین الاقوامی اداروں کے ذریعے اساتذہ کو تربیت دینے کے لیے کروڑوں روپے کے فنڈز خرچ کیے جارہے ہیں جبکہ موجودہ حکومت ہی کے دور میں اساتذہ کی اپ گریڈیشن اور ان کی تنخواہوں میں اضافے کے لیے بھی سب سے زیادہ کام ہوا ہے۔وزیر تعلیم نے کہا کہ اساتذہ قابل احترام اور ذمہ دار طبقہ ہے اور اُن کو ایسے اقدامات سے گریز کرنا چاہیئے جس سے ان کی قدر ومنزلت متاثر ہو اور عوامی سطح پر ان کے بارے میں منفی تاثر قائم ہو۔اُنہوں نے کہا کہ حکومت نے جہاں ناقص کارکردگی پر سزا کا نظام متعارف کرایا ہے وہاں اچھی کارکردگی پر تدریسی عملے کی توصیف اور ان کو انعامات دینے کا سلسلہ بھی شروع کیا ہے اور جزا و سزا کے اس عمل سے محکمہ تعلیم کی کارکردگی میں نمایا ں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ سرکاری اداروں میں اصلاحات ہماری حکومت کی پہلی ترجیح ہے اور اداروں کے ملازمین تبدیلی کے اس مثبت عمل میں روکاوٹیں ڈالنے کی بجائے اس میں حکومت کا ساتھ دیں تاکہ غریب عوام کے مسائل حل ہوں جو ہر سال ٹیکسوں کی مد میں حکومت کو اربوں روپے دیتے ہیں اور ان ٹیکسوں سے ہی اساتذہ اور دیگر ملازمین کی تنخواہیں ادا کی جاتی ہیں۔محمد عاطف خان نے سرکاری سکولوں کے اساتذہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت کے اقدامات اور اساتذہ کی محنت کی بدولت سرکاری سکولوں پر عوام کا اعتماد بحال ہورہا ہے اور ہمیں ایسے کسی بھی اقدام سے گریز کرنا ہوگا جس سے عوامی رائے ایک بار پھر منفی سورت اختیار کرلے۔وزیر تعلیم نے اساتذہ رہنما کو یقین دلایا کہ حکومت اساتذہ کے جائز مطالبات ضرور پوری کرے گی۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات